چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 136 اضلاع کے دو دو سینئر سول ججوں کو گاڑیوں کی فراہم کے لئے دس کرورڑ 19 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی

بدھ 3 مئی 2017 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے لاہور سمیت پنجاب کے 136 اضلاع کے دو دو سینئر سول ججوں کو گاڑیوں کی فراہم کے لئے دس کرورڑ 19 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

فنڈز ملنے کے بعد 100 سی سی کی 72 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ جو ہر ضلع کے دو سینئر سول ججوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں متعلقہ کچن سے فیکٹری ریٹ پر خریدی جائیں گی۔ (ایم خالد)