میاں صاحب آج نہیں تو چند روز بعد آپ کو جانا تو پڑے گا ، آصف علی زرداری

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بڑا اچھا رسپانس ملا، بلوچستان بھی جاؤں گا جن کے دل ٹوٹے وہ ہمیں بلا رہے ہیں،شریک چیئرمین پی پی پی کا بدین میںجلسہ عام سے خطاب

بدھ 3 مئی 2017 21:47

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب آج نہیں تو چند روز بعد آپ کو جانا تو پڑے گا کیوں کہ اب تو جج صاحبان نے بھی کہہ دیا ہے، شیر کاغذی اور بلا دیسی ہے جبکہ مجھے پتا ہے عوام کو کیا چاہیے۔سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت کو جیتنے نہیں دیں گے،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بڑا اچھا رسپانس ملا، بلوچستان بھی جاؤں گا جن کے دل ٹوٹے وہ ہمیں بلا رہے ہیں، میاں صاحب کو نظر نہیں آ رہا اور سمجھ بھی نہیں آ رہی۔

بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ میں لوگوں کو کم از کم پیار تو دیتا ہوں اور اسی پیار سے لوگ میری جانب کھنچے چلے آتے ہیں، دوست جسے جادو کہتے ہیں وہ میرا پیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پتا نہیں میاں صاحب کو انسانوں سے کیوں نفرت ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ہم ہوا اور سورج سے روشنی بنائیں اور اب تو انہوں نے ہم سے گیس بھی چھین لی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب آج نہیں تو چند روز بعد آپ کو جانا تو پڑے گا کیوں کہ اب تو جج صاحبان نے بھی کہہ دیا ہے، مجھے پتا ہے نواز شریف مارچ کا انتظار کررہے ہیں تاکہ سینیٹ میں اکثریت لے سکیں لیکن ایسا نہیں ہوگا، انشااللہ ہم سینیٹ بھی اکثریت لیں گے قومی اسمبلی بھی، پھر دوبارہ عوام راج کریں گے، اللہ نے چاہا تو پنجاب میں بھی حکومت بنا کر دکھاؤں گا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ سی پیک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے لیے ہے لیکن میاں صاحب اس منصوبے کو سمجھ ہی نہیں پارہے، سی پیک میں جتنے پروجیکٹ بنائے وہ ان کے اپنے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہمیں بہت اچھا رسپانس ملا ہے، اب بلوچستان جاؤں گا، جن کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں وہ مجھے بلا رہے ہیں، وہ شیر کاغذی اور بلا دیسی ہوگا جو یہ نہیں جانتا کہ عوام کی کیا ضرورت ہے، روٹی، کپڑا اور مکان آج بھی ضروری ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج جائیں ، پندرہ دن یا تین مہینے بعد لیکن نوازشریف صاحب آپ کو جانا ہوگا،میں آپ کو سینیٹ نہیں لینے دوں گا۔ ہم نے پہلے بھی سینیٹ میں نشستیں جیتیں اب بھی جیتیں گے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ میرے پاس پیارکاجادوہے،پیاردے سکتاہوں پیارلے سکتاہوں،جہاں گیاعوام نے بہت پیاردیا، میاں صاحب کو غریبوں سے پیار نہیں ہے وہ تو چاہتے ہیں کہ ہماری گیس بھی ہمارے پاس نہ ہو۔#