ملتان کے غریب گول گپے فروش کی فریاد مریم نواز تک جا پہنچی، وزیراعظم کی صاحبزادی نے امانت کی دل کے عارضے میں مبتلا 5 سالہ بیٹی کو علاج کیلئے لاہوربلالیا

منگل 2 مئی 2017 19:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) ملتان کے غریب گول گپے فروش کی فریاد وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف تک جا پہنچی،مریم نواز نے گول گپے فروش امانت کی دل کے عارضے میں مبتلا پانچ سالہ بیٹی کو علاج کیلئے لاہوربلالیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے جہانگیرآباد کے گول گپے فروش امانت کی پانچ سالہ بیٹی دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

علاج کی سکت نہ رکھنے والے امانت نے ن لیگی کارکنوں کے ذریعے علاج کی درخواست کی تھی۔درخواست ملتے ہی وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بچی امان فاطمہ کو آپریشن کیلئے لاہور بلوالیا۔اہلخانہ کے مطابق بچی امان فاطمہ کے تمام ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ کارڈیالوجی اسپتال میں آپریشن کی سہولت نہ تھی۔ آئندہ دوروز میں بچی کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں آپریشن کیاجائیگا۔