پنجاب پولیس کیلئے 29جدید ترین بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ ،ایک ارب کے فنڈز جاری

منگل 2 مئی 2017 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)پنجاب پولیس کیلئے 29جدید ترین بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کیلئے حکومت نے ایک ارب روپے کے فنڈز بھی جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے لئے جی 6اور جی 7ماڈل کی جدید ترین بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جنہیں سی ٹی ڈی اور دیگر حساس ونگز کو فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کی درخواست پر حکومت نے ایک ارب روپے کے فنڈز بھی جاری کر دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری بذریعہ ٹینڈرکی جائے گی جس کے لئے دو کمپنیوں کو فائنل کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :