مریم نوازنے پانامہ پیپرزکوکچراقراردیا،پانامہ پیپرزکے ذریعے حکومت گرانے کی سازش ناکام ہوگئی،پانامہ پیپرزکرپشن نہیں ہیں اورنہ ہی پانامہ پیپرزپرتحقیقات کرنے والوں نے اسے کرپشن سے جوڑاہے ،ٹوئٹ

منگل 2 مئی 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)پانامہ کیس میں مزیدتحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے عملدرآمدبنچ کی تشکیل ہوتے ہی وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے پانامہ پیپرزکوکچراقراردیتے ہوئے کہاہے کہ پانامہ پیپرزکے ذریعے حکومت گرانے کی ایک سازش کی گئی مگریہ سازش ناکام ہوگئی۔پانامہ پیپرزکرپشن نہیں ہیں اورنہ ہی پانامہ پیپرزپرتحقیقات کرنے والوں نے اسے کرپشن سے جوڑاہے ۔

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے منگل کے روزاس حوالے سے متعددٹویٹس کئے اوران میں پاناماپیپرزبارے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ۔اپنے ٹویٹ میں مریم نوازنے کہاہے کہ عمران خان کے پی کے میں اپنی نااہلی اورناقص کارکردگی کاملبہ پاناماپیپرزپرنہیں ڈال سکتے ۔

(جاری ہے)

جوپاناماپیپرزکے ذریعے حکومت گراناچاہتے ہیں وہ خاک چاٹیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پانامہ کی حقیقت ردی کے کچرے سے بڑھ کرکچھ نہیں ،کے پی کے ووٹراورعوام اب سب کچھ جان چکے ہیں ۔

مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہاکہ پاکستان کے صحافی بھی حکومت کے خلاف کی گئی سازش کاایک حصہ تھے ،مریم نوازکے ان الزامات پرصحافی برادری میں بھی شدیدغم وغصہ پایاگیاہے اوراپنے ردعمل میں صحافیوں کی طرف سے ردعمل میں کہاگیاہے کہ صحافیوں پرالزام لگانابہت آسان کام ہے ،لیکن سچائی کوسامنے لانے کواگرحکومت اسے سازش سمجھ بیٹھی ہے توہم کیاکرسکتے ہیں ،ہماراکام عوام کوسچ سے آگاہ کرناہے ۔

پاناماپیپرزایک حقیقت تھی جس کوکئی دہائیوں سے جھوٹ کے پردوں میں چھپایاگیاتھا،مریم نوازنے اس پربھی اپنے ردعمل میں کہاکہ میں یہ نہیں کہتی کے پاناماپیپرزکاکھوج لگانے والے صحافیوں کورشوت دی گئی مگرحکومت کوراتوں رات گراکرسستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ۔واضح رہے کہ مریم نوازنے منگل کوایسے وقت میں پاناماپیپرزپرتنقیدی ٹویٹس کاسلسلہ شروع کیاجب سپریم کورٹ نے عملدرآمدبنچ کی تشکیل دیااورجسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج بدھ سے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے قیام اوراس کی کارکردگی بارے سماعت کاآغازکررہاہے ۔

حکومتی ناقدین کاکہناہے کہ مریم نوازکے ٹویٹس بتاتے ہیں کہ شریف فیملی بہت پریشانی کے عالم میں ہے اوراب وہ صحافیوں پرالزامات کی بوچھاڑکرنے پراترآئی ہے۔ادھر پانامہ کی خبر بریک کرنے والے جرمن صحافی نے مریم نواز کے ٹوئٹس کے جواب میں شریف خاندان کی آف کمپنیوں بارے مزید دستاویزات اپ لوڈ کردی ہیں ۔