مخالفین کی تخریب کاری ،ْکیچڑ اچھالنے اور الزام تراشی کی مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،ْ وزیر اعظم

پتہ نہیں ان کی زبان کیسی ہے ،ْ مخالفین کو کبھی گالی سے جواب نہیں دیا ہمیشہ ترقی کی بات کرتے ہیں ،ْ شیر اور گیدڑ کا کوئی مقابلہ نہیں ،ْ سو گیدڑ بھی آجائیں تو شیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے ،ْ کیچڑ اچھالنے والے عوام کے لیڈر نہیں ہوسکتے ،ْ اسلام آباد کی دس جلسیاں بھی لیہ کے جلسے کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ،ْ لیہ کا جلسہ 2018ء کی نوید سنا رہا ہے ،ْمخالفین لیہ میں امیدوار کھڑیں ضمانت ضبط نہ ہو جائے تو مجھے کہنا ،ْ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی کے کو بھی پرانا پاکستان بنادیا ہے ،ْ 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا ،ْبجلی آئیگی تو پھر کبھی نہیں جائیگی ،ْنواز شریف کا جلسے سے خطاب لیہ سے تونسہ تک پل کیلئے 700کروڑ روپے لاگت آئیگی ،ْ چوک اعظم کہروڑ اور فتح پور کیلئے گیس کی فراہمی کاعلان

منگل 2 مئی 2017 18:40

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ مخالفین کی تخریب کاری ،ْکیچڑ اچھالنے اور الزام تراشی کی مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،ْ پتہ نہیں ان کی زبان کیسی ہے ،ْ مخالفین کو کبھی گالی سے جواب نہیں دیا ہمیشہ ترقی کی بات کرتے ہیں ،ْ شیر اور گیدڑ کا کوئی مقابلہ نہیں ،ْ سو گیدڑ بھی آجائیں تو شیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے ،ْ کیچڑ اچھالنے والے عوام کے لیڈر نہیں ہوسکتے ،ْ اسلام آباد کی دس جلسیاں بھی لیہ کے جلسے کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ،ْ لیہ کا جلسہ 2018ء کی نوید سنا رہا ہے ،ْمخالفین لیہ میں امیدوار کھڑیں ضمانت ضبط نہ ہو جائے تو مجھے کہنا ،ْ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی کے کو بھی پرانا پاکستان بنادیا ہے ،ْ 2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا ،ْبجلی آئیگی تو پھر کبھی نہیں جائیگی۔

(جاری ہے)

منگل کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے جلسے کی جھلکیاں دیکھیں بلب کی روشنی تھی تصویر کو بڑا کر کے دیکھا تو بلب کے نیچے خالی کرسیاں تھیں وہ جلسہ نہیں جلسی تھی اگر ان جیسے دس جلسے بھی ہوں تو لیہ کے مقابلہ میں جلسہ نہیں کر سکتے انہوںنے کہاکہ لیہ کے عوام نے خوش کر دیا ہے 2013کے انتخابات میں (ن)کو ووٹ دیا آج کا جلسہ 2018ء کی نوید سنا ر ہا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کسی کو غلط فہمی ہے تو دیکھ لے ،ْ یہ جذبہ کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملے پاکستان بھر میں لیہ لیہ ہورہی ہے مجھے نہیں پتہ کہ آخری بندہ کتنی دور بیٹھا ہواہے آج شامیانے نہ ہوتے تو مخالفین سر جھکا کر بیٹھے ہوتے آج دیکھتے لیہ کا جلسہ اتنا بڑا ہے کہ ہماری جلسیاں کام نہیں آئیں گی ہوسکے تو شامیانے ہٹا دیں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ 2013میں لیہ کے عوام نے میری گزارش پر ووٹ دیکر ہمارے امیدواروں کو کامیاب کرایا ،ْ میرا 2013والا جذبہ ٹھنڈا نہیں ہوا وہ جذبہ ابھی بھی زندہ اورسلامت ہے نئے پروگرام لیکر آئے ہیں قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے ترقیاتی پروگرام میں بھرپور مدد کرینگے یہاں خوشحالی آئیگی ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اپنے دور میں بجلی کی قلت کو ختم کر دینگے اور ملک سے ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ کی لعنت کاخاتمہ کرینگے انہوں نے کہاکہ چند روز پہلے کارخانوں نے کام کر نا شروع کر دیا ہے ساہیوال ،ْ پورٹ قاسم ،ْنیلم جہلم ،ْ تربیلا فور ،ْ بھکی اور بہادر شاہ کے منصوبے آئندہ سال کے شروع میں بجلی پیدا کر نا شروع کر دینگے جس سے 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی ایک دفعہ بجلی آئیگی تو کبھی نہیں جائے گی ہم بجلی کی قلت کے خاتمے کے ساتھ سستی بجلی فراہم کر نے کی کوشش کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں کیلئے ڈی اے پی کھاد اور یوریا کھاد کو سستا کیا آئندہ وقت میں مزید سستا کرینگے ۔

انہوںنے کہاکہ ٹیوب ویل کی بجلی بھی سستی کرینگے انہوںنے کہاکہ جگہ جگہ سڑکیں اور موٹر وے بن رہی ہیں فاصلے کم ہورہے ہیں ،ْ لیہ سے تونسہ تک سڑک بنائی جائیگی 180کلو میٹر کا فاصلہ 24کلو میٹر میں تبدیل ہو جائیگی انہوںنے کہاکہ لیہ سے انڈس ہائی وے تک آدھے گھنٹے میں لوگ پہنچ جائینگے اس کو عوام کی خدمت کہتے ہیں ہم دل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے ،ْفیتہ کاٹ کر نہیں جاتے اس پل پر فوری کام شروع ہو جائیگا اس پل کیلئے ثقلین بخاری نے دن رات محنت کی ہے اور عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے صاحبزادہ فیض الحسن نے بڑا زور لگایا امجد فاروق کھوسہ نے دلچسپی کا اظہارکیا وزیر اعظم نے کہاکہ ثقلین بخاری جب علاقے کی ڈویلپمنٹ اور خوشحالی کی بات کرتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے نواز شریف اپنے دوستوں کو کبھی نہیں بھولتا انہوںنے کہاکہ پل کی تعمیر پر 700کروڑ روپے کے اخراجات جائینگے یہ پیسہ تونسہ اور لیہ کے عوام پر قربان ہے انہوںنے کہاکہ چوک اعظم کے عوام کی دعائیں اللہ نے سن لی ہیں چوک اعظم کیلئے گیس کی فراہمی کااعلان کرتا ہوں کہروڑ اور فتح پور کو بھی گیس کی فراہمی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ لیہ کے عوام کی قسمت جاگ اٹھی ہے یہاں کے نو جوان خوشحالی ہونگے ترقی کے ثمرات یہاں بھی پہنچیں گے ہمارے مخالفین اور پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ سی پیک نہ بنے ۔موٹر وے اور سڑکیں نہ بنیں ،ْپاکستان ترقی نہ کرے ،ْ ہیلتھ کارڈ نہ بنیں ،ْ عوام خوشحالی نہ ہوں لوڈشیڈنگ اور بے روز گاری کا خاتمہ نہ ہو ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے مخالفین نے کبھی کوئی کام کی بات کی ہے ان کا ایجنڈا تخریب کاری اور جھوٹ بولنا اور الزام تراشی ہے مخالفین ہمارا اتنا بڑا جلسہ اور عوام کے جذبے کو دیکھ کر سیاست سے بھاگ نہ جائیں ۔

روز گالیاں نکالتے ہیں پتہ نہیں ان کی زبان کیسی ہے ہم گالی سے جواب نہیں دیتے ترقی کی بات کرتے ہیں سوائے جھوٹ بولنے اور نئے الزام لگائے جاتے ہیں ان کی مہم کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ مخالفین اپنے امیدوار کو لیہ میں لائیں اگر ان کی ضمانت ضبط نہ ہو جائے تو مجھے کہنا ۔وزیر اعظم نواز شریف نے جلسہ میں موجود عوام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب شیر ہیں وہ گیدڑ ہیں کیا گیدڑ اور شیر کا مقابلہ ہوتا ہے شیر شیر ہوتا ہے سو گیدڑ بھی آجائیں تو شیر اپنی جگہ کھڑا رہتا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ چک 128سے پچاس کلو میٹر سڑک بنائی جائیگی وزیر اعظم نے کہاکہ میرا دل ابھی بھرا نہیں میرا دل چاہتا ہے کہ الیکشن سے ایک دفعہ پہلے یہاں آئوں اور انتخابات میں کامیابی سے پہلے عوام کا ماتھا چوموں ۔

میرے لئے اس سے بڑی خوش نصیبی کیا ہے عوام میرے لئے سرمایہ ہیں میرا دل چاہتا ہے کہ دل کی گہرائیوں سے دن سے لیکر رات تک اور رات سے لیکر دن تک عوام کی خدمت کروں ۔وزیر اعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں جو لوگ پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں وہ یہاں سے ایک میل دور ہیں لیکن دور والے میرے دل میں بستے ہیں دلوں کے فاصلے دور نہیں ہوتے لیہ کے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ لیکر آیا ہوں تاکہ کسی غریب کا بچہ،ْ والد ،ْ بہن بھائی بیمار ہو جائیں تو حکومت اس کا علاج کرسکے ملک میں جب کوئی غریب بیمار ہوتا ہے تو ان کی جائیدادیں فروخت ہو جاتی ہیں یہ ناقابل بر داشت ہے چند دنوں میں ٹیمیں آئیں گی اپنا سروے کرینگی اور تمام حق دار لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے یہ کوئی تحفہ نہیں اور نہ ہی احسان ہے میرا فرض اور عوام کاحق ہے جو انہیں مل رہا ہے انہوںنے کہاکہ ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں سیاست کو عبادت سمجھ کر تا ہوں دوسروں پر کیچڑ نہیں اچھالتا ،ْ کیا کیچڑ اچھالنے والے عوام کے لیڈر ہوسکتے ہیں ان کو ایک صوبے کی حکومت ملی ہے خیبر پختون خوا میں نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں اس کو بھی پرانا پاکستان بنا دیا ہے یہ نیا پاکستان بن رہا ہے پشاور سے کراچی تک چھ رویہ موٹر وے بن رہی ہے لیہ سے ملتان کا سفر اچھا بنا دینگے ملتان سے چند گھنٹوں میں کراچی ،ْ اسلام آباد لوگ پہنچ جایا کرینگے عوام کی خوشحالی کیلئے سی پیک پورے زور و شورسے جاری ہے بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا حکومت سکول یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنارہی ہے ،ْ کسانوں ،ْ مزدوروں اور صنعت کار کی خدمت کررہے ہیں اس کا ہمیں اگلے جہاں میں اجر ملے گا ۔

انہوںنے کہاکہ جب لیہ میں پل بن جائیگا تو قافلے کی صورت میں انڈس ہائی وے تک چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :