سینئر خاتون رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

پیر 1 مئی 2017 18:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) سینئر خاتون رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے سے بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سینئر خاتون رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان اس وقت پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں۔ فردوس عاشق اعوان اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کو تحریک انصاف کی نائب صدارت کا عہدہ دیا جائے اور وہ 7 مئی کو سیالکوٹ جلسے کے دوران اپنی شمولیت کا اعلان کریں گی۔ جبکہ سابق وفاقی وزیر آئندہ انتخابات میں این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے مدمقابل الیکشن بھی لڑیں گی۔