عوام نے عام انتخابات میں اپنے شعور کو بیدار نہ کیا تو ہماری آنیوالی نسلیں بھی معاف نہیں کریں گی‘ ڈاکٹر عبد القدیر

پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ،ایک قوم بنانا ہے تو یکساں نصاب رائج کیا جائے ‘ ممتاز ایٹمی سائنسدان کی انٹر ویو میں گفتگو

پیر 1 مئی 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ عوام کو آئندہ عام انتخابات میں اپنے شعور کو بیدار کرنا ہوگا وگرنہ ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی ،پاکستان وسائل سے مالا مال ہے لیکن ہم آج بھی دنیا میں کشکول اٹھائے پھرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے جس فلاحی مملکت کا خواب دیکھا تھا وہ پورا نہیں ہو سکا اور اس کی ساری ذمہ داری اقتدا رمیں آنے والوں پر عائد ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن اور اسے ایک قوم بنانا ہے تو یکساں نصاب رائج کیا جائے ، ہمارا نظام تعلیم دو طبقات پیدا کر رہا ہے جس میں ایک حاکم اور ایک محکوم طبقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اب اپنے آنے والی نسلوں کا سوچنا ہوگا ۔ آئندہ عام انتخابات میں اپنے شعور کو بیدار کیا جائے اور اہل لوگوں کو ملک کی باگ ڈور سونپی جائے۔