پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو نشانہ بناڈالا،بھارتی میڈیا کا پھر واویلاشروع

پونچھ سیکٹرمیں پاک فوج نے سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے دوجوانوں کو ابدی نیند سلادیا،بھارتی میڈیا پاک فوج نے ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی نہیں کی،بھارتی فوجیوں کی بےحرمتی کاالزام بھی غلط ہے،ترجمان پاک فوج

پیر 1 مئی 2017 15:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کو موت کی سزاسنائے جانے کے بعد کچھ دن خاموشی رہی لیکن اب ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا نے پاک فوج پر الزام تراشی شروع کردی اور دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹرمیں پاک فوج نے سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے دوجوانوں کو ابدی نیند سلادیا۔

بھارتی اخبارنے دعویٰ کیا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب ایک چیک پوسٹ پر پاک فوج کے راکٹ حملے میں ایک آرمی اور ایک بارڈرسیکیورٹی فورسز کا اہلکار ماراگیاجبکہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ہونیوالی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکارزخمی بھی ہوگیا۔بی ایس ایف حکام نے دعویٰ کیا کہ صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پاکستان کی طرف سے آٹومیٹک ہتھیاروں کے ساتھ بھاری فائرنگ اور راکٹ فائر کیے گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ پاک فوج نے ایل اوسی پربٹل سیکٹرمیں سیزفائرکی خلاف ورزی نہیں کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے کہاکہ پاک فوج اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارکی حامل فوج ہے۔پاک فوج پر لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کاالزام بے بنیادہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیاکہ بھارتی فوجیوں کی بے حرمتی کاالزام بھی غلط ہے۔پاک فوج کسی بھی فوجی کی چاہے وہ بھارتی ہی ہو،بے حرمتی نہیں کرسکتی۔بھارتی فوج نے ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاالزام عائدکیاتھاجس کاپاک فوج نے جواب دے دیاہے۔