ریاست کی عملداری بیشترحصوں میں بحال کردی گئی ،ہم مستقل امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں،پاک افغان سرحد پرموثر بارڈرسیکیورٹی انتظامات قابل تعریف ہیں ،اس کی وجہ سے سرحد پار سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ، پاکستانی قوم مادروطن کے دفاع وسلامتی کیلئے قربانیوں پرپاک فوج کی حمایت کرتی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خیبر ایجنسی کی وادی تیرا ہ کے دورے کے موقع پر گفتگو جنرل باجوہ نے پاک افغان سرحد پرتعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا،آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں ،بارڈرسیکیورٹی انتظامات میں بہتری پر بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر

پیر 1 مئی 2017 18:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مادروطن کے دفاع وسلامتی کیلئے قربانیوں پرپاک فوج کی حمایت کرتی ہے،ریاست کی عملداری بیشترحصوں میں بحال کردی گئی ہے اور ہم ہم مستقل امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں،پاک افغان سرحد پرموثر بارڈرسیکیورٹی انتظامات قابل تعریف ہیں جس کی وجہ سے سرحد پار سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے ۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کی وادی تیرا کادورہ کرکے پاک افغان سرحد پر جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں ،بارڈرسیکیورٹی انتظامات میں بہتری پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے موثر بارڈرسیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی جس کی وجہ سے سرحد پار سے دہشتگردوں کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے ۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج کے جذبے اور بلندمورال کو سراہا۔فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستانی قوم مادروطن کے دفاع وسلامتی کیلئے قربانیوں پرپاک فوج کی حمایت کرتی ہے۔ریاست کی عملداری بیشترحصوں میں بحال کردی گئی ہے اور ہم ہم مستقل امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اس سے قبل خیبرایجنسی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نے استقبال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفوربھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :