وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا ،ْقیمتیں برقرار رکھنے کیلئے سبسڈی دی جائیگی ،ْ گفتگو

اتوار 30 اپریل 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ،ْ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا، قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے سبسڈی دی جائے گی۔۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ مئی کے مہینے میں بھی پٹرول کی موجودہ قیمت 74روپے ہی برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل 83روپے اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا۔

انہو ں نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز دی گئی تھی مگر حکومت نے مئی کیلئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :