الطاف حسین نے 22کو پاکستان کے خلاف زہریلا خطاب کیا جس کے بعدعلیحدگی کا فیصلہ کیا،کشورزہرہ

اتوار 30 اپریل 2017 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) ایم کیو ایم کی ممبر اسمبلی کشور نرہرہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے 22کو پاکستان کے خلاف زہریلا خطاب کیا جس کے بعدعلیحدگی کا فیصلہ کیا، کم عمری میں خواتین کی شادیوں کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہوں، حیدر عباس رضوی جلد پاکستان آکر ہمارے ساتھ ملیں گے، ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں تشویش بھی ہے،دیگر جماعتعوں کی طرح ایم کیو ایم کو بھی خیرہ جمع کرنے کی اجازت ملنی چاہئے، ایم کیو ایم پاکستان کا ایم کیو ایم لندن سے تعلق ختم ہو چکا ہے، ایک انٹرویو میںنہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے تمام پلیٹ فارم پراواز اٹھائوں گی جن لوگوں نے سیاست کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی ان کا احتساب کرنا چاہئے، کرپشن کرکے سیاست میں کروڑوں روپے کمائے جا سکتے ہیں ہمارے ملک میں سیاست کو بدنام کر کے رکھ دیا گیا ہے، لوگوں کی سیاست کرکے خدمت کرنامیرا زندگی کا منشور ہے، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بارے سے انہوں نے کہا کہ وہ زیرک انسان ہیں ان کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، کراچی اسٹریٹ کرائم میں بدترین اضافہ ہوا ہے، لوگوں کی زندگی عذاب بن چکی ہے، گھنٹوں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہتا ہے۔

( وقار)