ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرار، شہر قائد میں درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اتوار 30 اپریل 2017 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرارہے جب کہ شہر قائد میں اتوارکو درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو کراچی سمیت سندھ موسم شدید گرم رہا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہرمزید دودن تک برقرار رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں 15 سے 20 کلومیٹرکی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، لسبیلہ، بدین، شہید بے نظیرآباد 40، لاڑکانہ،شکارپور، سکھر اور دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :