پاک بحریہ سی پیک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،چیف آف نیول اسٹاف

پاک بحریہ سمندری راہداریوں کو سیکیورٹی کی فراہمی اور میری ٹائم ٹریفک کے بہائو کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے بلاتعطل بحری سرگرمیوں کو یقینی بنائے گی، ایڈمرل محمد ذکا اللہ

اتوار 30 اپریل 2017 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہاہے کہ پاک بحریہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تکمیل کے بعد بحر ہند میں درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میںنیول چیف نے کہا کہ سی پیک کے تحت ہونے والی تجارت سے پاکستان بحریہ کا معیار اور بلند ہوگا اور پاک بحریہ سمندری راہداریوں کو سیکیورٹی کی فراہمی اور میری ٹائم ٹریفک کے بہائو کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے بلاتعطل بحری سرگرمیوں کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو درپیش سمندری خطرات سے بچانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس 88 قائم کی گئی تھی اور یہ فورس گوادر کی بندرگارہ کو روایتی اور غیر روایتی خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی۔ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ سی پیک پاک بحریہ کے دائرہ کار کی اہمیت کو کئی گنا بڑھادے گا لہذا ہم اپنی افرادی قوت کی صلاحیتوں اور وسائل میں اضافے پر کام کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ جوائنٹ ٹاسک فورسز کے لیے اشتراک بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :