عمران خان اورانکاٹولہ خیبرپختونخواکے عوام کے مجرم ہیں، امیر مقام

اپنے سپیکراوربدعنوان وزراء سے استعفیٰ نہ مانگنے والا18کروڑ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہاہے‘ نظام پورکی پسماندگی دیکھ کربہت افسوس ہورہاہے‘نظام پور کا یہ حال ہے تو باقی صوبے کا کیاحال ہوگا ، شمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 30 اپریل 2017 22:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کی تبدیلی کے دعوے کرنے والے اٹک پارکرآجائیںاورخود تبدیلی کامعائنہ کریںتوآنکھیںکھل جائیںگی، صحت میںتبدیلی کا ڈنڈوراپیٹتے نہیں تھکتے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی اصلا حات کی دھجیاں اڑادی گئی‘ آج نوشہرہ نظام پورکی پسماندگی دیکھ کربہت افسوس ہورہاہے،وزیراعلیٰ کیلئے حلقے نیابت کی حالت انتہائی قابل شرم ہے ‘ سی ایم کے حلقہ نیابت کا یہ حال ہے تو باقی صوبے کاکیاحال ہوگا۔

ان خیالا ت کااظہارانہوںنے اتوار کو نظام پورنوشہرہ میںایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ممبرصوبائی اسمبلی میجر(ر) بصیراحمدخٹک سمیت 28گائوں اور چاریونین کونسل پرمشتمل اہلیان نظام پورنے پاکستان مسلم لیگ (ن)میںشمولیت کااعلان کیااوروزیراعظم محمدنوازشریف وانجینئرامیرمقام پر بھرپوراعتمادکااظہارکیا۔

(جاری ہے)

امیرمقام نے کہاکہ جب کام کاوقت تھا توعمران خان دھرنوںاوربزم نشاط میںمصروف تھے،اب جب حکومت ختم ہونے کوہے توترقیاتی منصوبوںکیلئے کشکول لیکرگھوم رہے ہیں، عمران خان اورانکاٹولہ خیبرپختونخواکے عوام کے مجرم ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اپنے سپیکراوربدعنوان وزراء سے استعفیٰ نہ مانگنے والا18کروڑ عوام کے منتخب کردہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہاہے، عوام نے خیبرپختونخوامیںمینڈیٹ دیاتو صوبے کایہ حال ہے پتہ نہیںپاکستان کااختیاردینے کے بعدکیاگل کھلائیںگے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان بنا ثبوت کے لزام لگانے کے ماہرہے ،چارسال سے وفاقی حکومت صحت کارڈغرباء ومساکین کوفراہم کررہی ہے عمران خان نے آخری سال میںعوام کو صحت کارڈدیااوروہ بھی سیاسی رشوت کے طورپردیا۔

انہوںنے کہاکہ18ویںترمیم کے بعدعمران خان نے یونیوسٹیوںکاحلیہ بگاڑدیا،یہ یونیورسٹیزمیںپروفیسراوروائس چانسلرزکی قلت ہے مگر عمران خان کے کانوںپرجوںتک نہیںرینگتی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام نوشہرہ کے عوام نے جس اعتمادکااظہارکیاہے اس پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروںگا۔انہوںنے کہاکہ نوشہرہ نظام پورمیںسوئی گیس ،بجلی اورصاف پانی کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرائیںگے،عوام کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلیںرہیںگے۔