عمران خان پاکستان کی کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کے جھوٹ نہ بولیں، پورے پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں، عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے انہیں پیسہ اور جہاز دینا بند کر دیا تو ان کی جھوٹی سیاست دفن ہو جائے گی ، عمران خان خیبر پختنونخواہ میں اپنی ناکام کارکردگی پر رونا بند کریں اور خیبر پختونخوا کی عوام کو جواب دیں، عمران صاحب آپ نے ٹھیک کہاکہ وزیراعظم جھوٹ نہیں بولتے دنیا میں 10 بلین جھوٹ کا ریکارڈ آپ نے قائم کیا ہے ، عمران صاحب آج آپ کراچی میں فارن فنڈنگ احتساب کمیشن کو تالے لگانے ،بے نامی جائیداد اور کیلی فورنیا کی کورٹ کے فیصلے پر جواب تو دیتے،اداروں کو گالی دینے والا شخص اداروں کو مستحکم کرنے کی کیسے بات کرسکتا ہے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

اتوار 30 اپریل 2017 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کے جھوٹ نہ بولیں، پورے پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں، عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے انہیں پیسہ اور جہاز دینا بند کر دیا تو ان کی جھوٹی سیاست دفن ہو جائے گی ، عمران خان خیبر پختنونخوا میں اپنی ناکام کارکردگی پر رونا بند کریں اور خیبر پختونخوا کی عوام کو جواب دیں اتوار کو اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کے جھوٹ نہ بولیں، عمران خان نے جس سے جھوٹے الزامات لگانے، پاکستان میں انتشار کرنے اور پاکستان کی ترقی روکنے کے لیے 10 ارب لیے ہیں اس کا نام بتائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کے پی کے میں لوگوں کے لیے صاف پینے کا پانی ، بچوں کے لیے سکول ، بیماروں کے ہسپتال کا نتظام کریں اور دوسرے صوبوں کا ٹھیکہ اٹھانا بند کریں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو جب آپ کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ اور جہاز دینا بند کر دیا تو آپ کی جھوٹی سیاست دفن ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب خیبر پختنونخوا میں اپنی ناکام کارکردگی پر رونا بند کریں اور خیبر پختونخوا کی عوام کو جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب امید ہے تین مئی کو سپریم کورٹ میں اپنی آف شور کمپنی ، بے نامی جائیداد اور فارن فنڈ نگ کا جواب دینے کی تیاری کر لی ہو گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب اب تو آپ کو جواب دیتے ہوئے بھی مجھے ہنسی آتی ہے آپ نے ٹھیک کہا کہ وزیراعظم جھوٹ نہیں بولتے دنیا میں 10 بلین جھوٹ کا ریکارڈ آپ نے قائم کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے لوگوں کے حقوق کیلئے خود لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آج آپ کراچی میں فارن فنڈنگ احتساب کمیشن کو تالے لگانے ،بے نامی جائیداد اور کیلی فورنیا کی کورٹ کے فیصلے پر جواب تو دیتے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی ذہنی حالت تشویش ناک ہے عمران صاحب اداروں کو گالی دینے والا شخص اداروں کو مستحکم کرنے کی کیسے بات کرسکتا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب خیبرپختونخوا میں لوگوں کیلئے کیا کیا جواب دیں،آپ نے آج پھر اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،عمران صاحب پتہ نہیں خدا آپ کو کب ہدایت دے گا میں صرف آپ کیلئے دعا ہی کرسکتی ہوں۔