ایک جھوٹا شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، جب تک ملک کا گاڈ فادر گھر نہیں جاتا اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ، عمران خان
ایک مافیا اور ایک گاڈ فادرکا مقابلہ کررہے ہیں، قوم کے بچے ،نوجوان اور خواتین گو نواز گو کہنے کیلئے تیار ہیں کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن یہاں کا پیسہ ایان علی جیسے لوگ دبئی لے کر جارہے ہیں کراچی روشنیوں کا شہر کہلایا جاتا تھا وہ آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ،آج کراچی میں ہر طرف گندگی ہے ، اتنی گندگی میں نے کبھی کراچی میں نہیں دیکھی جب تک کراچی میں پولیس کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تب تک کراچی شہر میں امن نہیں آ سکتا، حقوق کراچی مارچ ریلی کے اختتام پر مارچ کے شرکاء سے خطاب
اتوار 30 اپریل 2017 22:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک جھوٹا شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، جب تک ملک کا گاڈ فادر گھر نہیں جاتا اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی کیوں کہ ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر جیسے ادارے ان کے ماتحت ہیں۔ ہم ایک مافیا اور ایک گاڈ فادرکا مقابلہ کررہے ہیں، قوم کے بچے ،نوجوان اور خواتین گو نواز گو کہنے کے لئے تیار ہیں۔
کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن یہاں کا پیسہ ایان علی جیسے لوگ دبئی لے کر جارہے ہیں، میں کراچی کی عوام کی ہمت اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ کراچی وہ شہر ہے جہاں سے ساری تحریکیں چلتی ہیں ۔(جاری ہے)
کراچی روشنیوں کا شہر کہلایا جاتا تھا وہ آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ۔آج کراچی میں ہر طرف گندگی ہے ، اتنی گندگی میں نے کبھی کراچی میں نہیں دیکھی۔
کراچی کے شہری پانی کے حصول کے لئے ترس رہے ہیں۔کراچی وہ شہر ہے جو پاکستان کو 70فیصد ریوینیو دیتا ہے۔ جب تک کراچی میں پولیس کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تب تک کراچی شہر میں امن نہیں آ سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی شہر کے حقوق کے لئے کئے جانے والے’’حقوق کراچی مارچ ‘‘ کے اختتام کے موقع پر جیل چورنگی کے قریب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی، اسد عمر ،عارف علوی، عمران اسماعیل، علی زیدی ، فیصل وائوڈا، حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان،جمال صدیقی،دوا خان صابر،ہمایوں مندوخیل، سیف الرحمان ، ملک شہزاد اعوان، سردار عبد العزیز ، ضلعی صدور اور دیگر رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔عمران خان نے کہاکہ ہم نے خیبر پختونخواہ میں پولیس اور بلدیات کا سب سے بہترین نظام متعارف کروایا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج آئی سندھ اے ڈی خواجہ اور میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ ہمیں خیبر پختونخواہ جیسا پولیس کا نظام اور بلدیاتی اختیارات چاہیے۔ کراچی والوں آپ وعدہ کریں کہ ظلم اور نا انصافی کے خلاف ضرور نکلیں گے ۔ جب عوام ظلم اور نا انصافی کے سامنے سر جھکا لیتی ہے تو وہ خود اپنے ساتھ ظلم کرتی ہے۔ نا انصافیوں کے خلاف جہاد کا درث ہمارا دین دیتا ہے ۔ ہم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کراچی کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے گئے تو میں خود کراچی آئوں گا اور ہمس کراچی کے حقوق کے لئے ایک بار نہیں بار بار سڑکوں پر نکلیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی شہر کو ایک بہتربلدیاتی نظام کی ضرورت ہے جیسے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف نے رائج کیا ہے۔ جب تک بہتر بلدیاتی نظا م نہیں آئے گا تب تک کراچی کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ کراچی شہرکا پیسہ کراچی پر استعمال ہونا چاہئے۔ کرپٹ حکمران کراچی شہر کا پیسہ چوری ہو کر باہر بھیج رہے ہیں، یہی وجہ ہے آج کراچی شہر ترقی کے بجائے پستی کی طرف جا رہا ہے ۔جب تک ان کرپٹ سیاست دانوں کو سزائیں نہیں ملیں گی تب تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جھوٹا شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، جب تک ملک کا گاڈ فادر گھر نہیں جاتا اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی کیوں کہ ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر جیسے ادارے ان کے ماتحت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاناما کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد یہ طے ہوجائے گا کہ یہ ملک کرپشن سے پاک ہوگا یا پھرزرداری اور نواز کے حوالے رہے گا۔انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نقل کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے،جو وزیراعظم اپنی فوج کے خلاف بولے اسے معاف نہیں کیا جاسکتا،قوم ڈان لیکس پر جواب لے گی ۔عمران خان نے کہا کہ ایک جھوٹا شخص پاکستان کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، نواز شریف نے کل مجھے کرکٹ کھیلنے کا کہا، 65 برس میں کرکٹ کیسے کھیلوں لگتا ہے انہیں گرمی زیادہ لگ گئی۔پی ٹی آئی سربراہ نے وکلا برادری سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ جھوٹے کو پاکستان بننے کا حق ہی انہوں نے شہباز شریف کو ڈراما بھی قرار دیا ۔عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جب پرویز مشرف نے انہیں جیل میں ڈالا تو موٹو گینگ فرار ہوگیا تھا لیکن کلثوم نواز نے بھرپور مقابلہ کیا، ہم کلثوم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وزیراعظم کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس قوم کے بچے اور خواتین گو نواز گو کہنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ پاناما کے فیصلے میں پانچوں ججز نے کہہ دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں۔ لہذا نواز شریف کے پاس وزارت عظمیٰ کی کرسی پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا ۔ کسی بھی جمہوریت کے اندر کسی ملک کے سربراہ کو اگر جھوٹا کہہ دے تو اسے ملک کی سربراہی چھوڑ دینی چاہئے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا شہر آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، پانی ، بجلی، گیس، صفائی ستھرائی، پبلک ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی ضروریات آج کراچی کے شہروں سے چھین لی گئی ہیں۔ کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ عمران خان کی قیادت میں اپنے حقوق کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکلے ۔ کراچی ریجن کے صدر فروس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کے مسائل کے حل کے لئے ایک ایماندار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو صرف اور صرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صورت میں ہمیں ملی ہے۔ جب تک آپ کے حکمران ایماندار نہیں ہونگے آپ کا پیسہ ہمیشہ کرپشن کی نظر ہوتا رہے گا۔ اگر حکومت اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا اور کراچی کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لی تو کراچی کی عوام پھر سے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں سڑکوں پر نکلے گے اور حکمرانوں کے ایوانوںکا گھیرائو کریں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 1 مئی 2017 کی مزید خبریں
-
میرے دورہ چین سے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیںگے ،وزیراعظم ڈنمارک
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر میں لگے سرخ بٹن کا راز سامنے آگیا
-
واشنگٹن میں آب و ہو ا کے ہزاروں سرگرم کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ
-
ا و گروپ کے خون والوں کو دل کے دورے کا خطرہ دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے،تحقیق میں انکشاف
-
ایرانی نیوکلیئر معاہدہ کی پاسداری امریکی مفادات کیلئے نقصان دہ ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
-
جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر
-
ترکی میں معروف جیم ٹی وی کمپنی کے بانی کو قتل کردیا گیا
-
مائونٹ ایورسٹ پر چڑھنے کی کوشش میں سوئس کوہ پیما ہلاک
-
افغان سیکورٹی فورسز کی فضائی اور زمینی کاروائیوں میں حقانی نیٹ ورک کے 9دہشتگردوں سمیت 96شدت پسند ہلاک ، متعدد ٹھکانے اور بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود تباہ
-
روس شامی بحران کے حلکیلئے امریکا سے تعاون کو تیار ہے،روسی وزیر خارجہ
-
پاپائے روم کی جانب سے شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے میں ثالثی کی تجویز
-
بھارت میں زیر علاج دنیا کی سب سے وزنی مصری خاتون کو چند روز میںابوظہبی منتقل کرنے کا فیصلہ
-
کیوبا کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 8فوجی اہلکار ہلاک ،واقعے کی تحقیقات شروع
-
محاذ آرائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،ہمیشہ جمہوریت اور قومی مفاد کو مقدم رکھاہے،نوازشریف
-
ایک جھوٹا شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، جب تک ملک کا گاڈ فادر گھر نہیں جاتا اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ، عمران خان
-
عمران خان پاکستان کی کوئی جگہ اور شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کے جھوٹ نہ بولیں، پورے پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرہ لگانے سے پہلے کے پی کے کے احتساب کمیشن کا تالا کھولیں، عمران خان کی اے ٹی ... مزید
-
کراچی کے عوام امن، ترقی و خوشحالی کے سفر میں وزیراعظم کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،سینیٹر نہال ہاشمی
-
عمران خان اورانکاٹولہ خیبرپختونخواکے عوام کے مجرم ہیں، امیر مقام
-
نیب نے پانامہ پیپرز کیس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کو اپنی خدمات پیش کی تھیں اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایف بی آر/محکمہ انکم ٹیکس،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان،سکیورٹی اینڈ ایکسچینج ... مزید
-
وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے، انکی قومی اسمبلی کی ممبر شپ بھی ختم ہوسکتی ہے، افتخار محمد چوہدری
-
صوبے کی ترقی کے لیے تاریخی معاہدے کئے ہیں،پرویزخٹک
-
آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ ،ْ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی
-
پاک بحریہ سی پیک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،چیف آف نیول اسٹاف
-
سید صلاح الدین نے حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فائنل مذکرات کر نے کا مطالبہ کردیا
-
کراچی پریس کلب پر نواز لیگ اورپی ٹی آئی کے کارکنان کا سامنا، آپس میں گتھم گھتا ہو گئے
-
ٹویٹ کے ذریعے معاملات حل نہیں ہوتے،مولانا فضل الرحمان
-
ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرار، شہر قائد میں درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
-
احسان اللہ احسان،معاویہ کاقریبی دوست جبکہ رازافشاں کرنےکی شرط پرواپس آیا
-
فیس بک دوستی کا خطرناک انجام ، 21 سالہ لڑکی قتل
-
الطاف حسین نے 22کو پاکستان کے خلاف زہریلا خطاب کیا جس کے بعدعلیحدگی کا فیصلہ کیا،کشورزہرہ
-
بھارت نے کلبھوشن کے معاملے پر کرنل (ر) طاہر حبیب کو نوکری کاجھانسہ دیکر اغواء کیا
-
پیپلز پارٹی کا شریف برادران سے بدلا لینے کیلئے لوڈشیڈنگ کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
-
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے دروازے کھول دیئے ،ْچینی میڈیا
-
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
-
پشاورمیں داعش کاحملہ، افغان طالبان رہنماء کی ہلاکت کا دعویٰ
-
شاہین ائیر کا میڈیا پر بیان بدنیتی پر مبنی ، عدالتی فیصلے اور حقائق کے بر عکس ہے ، سندھ ہائی کورٹ نے شاہین ائیر کو سول ایوی ایشن کے واجبات پابندی سے ادا کرنے کا کہا ہے، ترجمان سول ایوی ایشن
-
پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان کا 10 ارب روپے آفر کا الزام سمجھ سے بالا تر ہے ان کو یہ بات فیصلے سے پہلے کرنی چاہیے تھی ، ہم نے ہمیشہ طالبان کی مخالفت کی ہے ، ہزاروں افراد کے قاتل کو پھانسی ... مزید
-
رائو تحسین نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
-
وفاقی حکومت کے نیشنل گرڈ میں بجلی شامل کرنے کی دعوے محض بیانات تک محدود
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا،محکمہ موسمیات
-
وفاقی حکومت کے گریڈ بیس سے زائد کی23 افسران کا گھروں میں بیٹھے لاکھوں روپے تنخواہیں لینے کا انکشاف
-
لاہور، رکشہ اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، ڈر ائیور اپنے تین بچوں سمیت جاں بحق
-
لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ سے متعلق مزید انکشافات
-
وزیر دفاع خواجہ آصف اور صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد ،شہریوں کے مسائل سنے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.