ملک چلانا مخالفین کے بس کا روگ نہیں ،وہ جاکر کرکٹ کھیلیں ،اب تو وہ اس قابل بھی نہیں رہے ،وہ چھوٹی چھوٹی جلسیاں کر کے بہت خوش ہوتے ہیں ، مخالفین صرف احتجاج کر سکتے ہیں،، نوازشریف وعدہ کرتا ہے توبھولتا نہیں،عوام کا جوش وخروش دیکھ کر دل خوش ہوگیا ،مانگو کیا مانگتے ہو،اللہ دے گا،اللہ بڑا مہربان ہے،2013 کے جلسے میں کہا تھا اوکاڑہ سے موٹروے گزرے گی، اب لاہور سے ملتان تک موٹر وے کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ موٹر وے دیپالپور اور اوکاڑہ سے گزرے گی، لوڈشیڈنگ کے اندھیرے آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ،خدا نے عوام کی خدمت ہمارے نصیب میں لکھی ہے، اوکاڑہ کیلئے 47کروڑ روپے کا سوئی گیس منصوبہ لایا ہوں ،وزیراعظم کااوکاڑہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

دیپالپور چوک کے فلائی اوور پر 74کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ،اوکاڑہ میں سڑکوں کی مرمت کیلئے 20کروڑ روپے دیے جائیں گے،نوازشریف کااوکاڑہ میں 500بستروں مشتمل ہسپتال کی تعمیر اور انڈسٹریل سٹیٹ بنانے کا اعلان

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ گی ، مخالفین صرف احتجاج کر سکتے ہیں ، پاکستان کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں ، ملک چلانا ان کے بس کا کام نہیں ، وہ جائیں جا کر کرکٹ کھیلیں بلکہ اب تو وہ کرکٹ کھیلنے کے قابل بھی نہیں رہے ، ہمارے سیاسی مخالفین چھوٹی چھوٹی جلسیاں کر کے بہت خوش ہوتے ہیں ،وہ یہاں آکر اوکاڑہ کی عوام کا جوش وخرو ش دیکھ لیں تو جلسیاں کرنا بھی بند کردیں ، 2013 کے جلسے میں کہا تھا اوکاڑہ سے موٹروے گزرے گی، اب لاہور سے ملتان تک موٹر وے کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ موٹر وے دیپالپور اور اوکاڑہ سے گزرے گی ، نوازشریف وعدہ کرتا ہے توبھولتا نہیں،عوام کا جوش وخروش دیکھ کر دل خوش ہوگیا ،مانگو کیا مانگتے ہو،اللہ دے گا،اللہ بڑا مہربان ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اندھیرے آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہیں ، آنے والے ہر مہینے میں 13,13 سو میگاواٹ کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا پھر بجلی ہمیشہ کیلئے پوری ہو جائے خدا نے عوام کی خدمت ہمارے نصیب میں لکھی ہے، اوکاڑہ کیلئے 47کروڑ روپے کا سوئی گیس منصوبہ لایا ہوں ، دیپالپور چوک کے فلائی اوور پر 74کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ،اوکاڑہ میں سڑکوں کی مرمت کیلئے 20کروڑ روپے دیے جائیں گے اور 500بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کیا جائے گا اس کے علاوہ اوکاڑہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بنائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو اوکاڑہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوامی جوش وخروش دیکھ کر 2013کا جلسہ یاد آرہا ہے بلکہ اب تو آپ کا جوش و خروش پہلے سے بھی بہت زیادہ ہے،لوگوں کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا،آج مانگو کیا مانگتے ہو خدا دے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف جو وعدہ کرتا ہے پھر بھولتا نہیں،2013میں میں نے وعدہ کیا تھا کہ اوکاڑہ سے موٹروے گزرے گی،لاہور سے ملتان موٹروے پر کام شروع ہوچکا ہے،مجھے یاد ہے ذرہ ذرہ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو،اوکاڑہ میرا شہر ہے اور اوکاڑہ والے بھی مجھ سے بہت پیا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اوکاڑہ کیلئے سوئی گیس پائپ لائنوں کی بنیاد رکھ دی ہے،اس منصوبے پر 470کروڑ روپے خرچ کیا جائے گا،دیپالپور چوک کے فلائی اوور پر 74کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں،اوکاڑہ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے بھی 20کروڑ روپے دیئے جارہے ہیں،2013 میں اوکاڑہ سے مسلم لیگ (ن) کو محبت ملی اور اب ہم مسلم لیگ (ن) اوکاڑہ میں محبت بانٹ رہی ہے۔

محمدنوازشریف نے کہا کہ اوکاڑہ کے ہسپتال کو 500بستروں تک توسیع دینے کا بھی اعلان کرتے ہیں اور اوکاڑہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بنائی جائے گی،ان لوگوں کو بتائو جاکر جو آجکل چھوٹی چھوٹی جلسیاں کر رہے ہیں ان کی جلسی اور یہ جلسہ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے،یہ اوکاڑہ پاکستان کا دل ہے اور یہ پاکستان کے دل کا فیصلہ ہے کہ 2018میں بھی فتح مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے موجب بھی آج لوڈشیڈنگ کے خلاف بول رہے ہیں،2018میں لوڈشیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے گا،آنے والے دنوںمیں ہرمہینے ہم بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے،چند دن بعد ساہیوال میں پھر حویلی بہادر شاہ،بلوکی،بھکی اور پورٹ قاسم کے بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے،انشاء اللہ اب بجلی آئے گی تو پھر کبھی نہیں جائے گی،آپ کا فرض بنتا ہے کہ جو لوگ لوڈشیڈنگ عوام عوام کے سرڈال کے گئے ان کا محاسبہ کرو،کیوں پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی ختم ہورہی ہے،کراچی کا امن واپس آرہا ہے،کھاد سستی ہورہی ہے جس سے کسان خوشحال ہورہے ہیں،آئے گی بھی اور سستی بجلی آئے گی،احتجاج کرنے والے احتجاج کرتے رہ جائیں گے،ہم سڑکیں بناتے جائیں گے اور یہ لوگ سڑکیں ناپتے جائیں گے،ان کے پلے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں ہے،ہر با پر کہتے ہیں کہ استعفی دو ان کے کہنے پر نوازشریف کیوں استعفیٰ دے،جائو جاکر کرکٹ کھیلو،یہ سیاست کرنا اور ملک چلانا تمہارا کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مہینے میں دیپالپور کا بھی دورہ کروں گا،مجھے یہاں بلانے پر رلاریاض الحق صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کرنے والے سالوں میں اور بھی بہت پلان بنارہے ہیں پاکستان کی عوام کی خوشحالی کیلئے اور پاکستان کے چپے چپے میں جائوں گا،پورا پاکستان ترقی کرے گا،آپ کا جذبہ دیکھ کر ہمارے مخالفین اپنی جلسیاں کرنا بھی بند کردیں گے۔…(خ م)