لاہور ہائیکورٹ نے دو کنال سے بڑے گھروں سے لگژری ٹیکس کیخلاف درخواستوں لگژری ٹیکس وصولی روک دی

پہلے سے ہی ٹیکس دے رہے ہیں ،ایک وقت دو ٹیکس وصول نہیں کیے جاسکتا، درخواست گزاروں کا موقف /محکمہ ایکسائز سے جواب طلب

جمعہ 28 اپریل 2017 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو کنال سے بڑے گھروں سے لگژری ٹیکس کے خلاف درخواستوں لگژری ٹیکس وصولی روک دی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شاہ محمد سمیت 9 شہریوں کی جانب سے بڑے گھروں سے لگژری ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پہلے سے ہی ٹیکس دے رہے ہیں اب لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے جس کا کا کوئی جواز نہیں ۔

درخواستوں میں یہ قانونی نکتہ بھیاٹھایا گیا کہ ایک وقت دو ٹیکس وصول نہیں کیے جاسکتا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ محکمہ ایکسائز کو لگژری ٹیکس کی وصولی سے روکا جائے۔ جس پر فاضل عدلت نے لگژری ٹیکس کی وصولی روکتے ہوئے محکمہ ایکسائز سے چار ہفتوں میں جواب مانگ لیا۔

متعلقہ عنوان :