اوگرا کی پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

جمعہ 28 اپریل 2017 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)اوگرا نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ایک روپے کمی کی سفارش کی ہے اور قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔اوگرا نے یکم مئی سے 15 مئی تک کیلئے قیمتوں میں کمی کی سفارش کی ۔ذرائع کے مطابق 30 اپریل کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔واضح رہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 74 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت83 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :