وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن ری انفورسمنٹ منصوبے کیلئے حکومت جاپان کی جانب سے جائیکا کیلئے 2.665 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرضے پر ٹیکس اور لیویز کی چھوٹ دینے اور فصل خریف 2017ء کیلئے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری دیدی

جمعہ 28 اپریل 2017 23:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن ری انفورسمنٹ منصوبے کیلئے حکومت جاپان کی جانب سے جائیکا کیلئے 2.665 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرضے پر ٹیکس اور لیویز کی چھوٹ دینے جبکہ فصل خریف 2017ء کیلئے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری دیدی۔

جمعہ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے اقتصادی امور ڈویژن کی سفارش پر اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن ری انفورسمنٹ منصوبے کیلئے حکومت جاپان کی جانب سے جائیکا کیلئے 2.665 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرضے پر ٹیکس اور لیویز کی چھوٹ دینے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

اس مسودے کا اہم بنیادی مقصد وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں کیلئے بجلی کی فراہمی کیلئے ضروری ٹرانسمیشن لائنوں کی ری انفورسمنٹ کے ذریعے بجلی کی ترسیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے قومی گرڈ کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔

اس منصوبے سے پاکستان کا معاشی انفرااسٹرکچر بہتر ہو گا۔ کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے تجویز کردہ سٹینڈرڈ پاور پرچیز ایگریمنٹ کے مسودے کی بھی منظوری دیدی۔ یہ مسودہ سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ اور پاور پرڈیوسرز کے درمیان ہے۔ کمیٹی نے داسو پن بجلی منصوبے کیلئے وزارت پانی و بجلی کی تجویز پر 350 ملین ڈالر قرضے کا چالیس فیصد 140 ملین ڈالر قرضہ کی دوبارہ ادائیگی کیلئے جی او پی گارنٹی کی منظوری دی جبکہ ورلڈ بینک باقی 210 ملین ڈالر قرضے کی گارنٹی دے گا۔

کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کی عوام کے مفاد میں فصل خریف 2017ء کیلئے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری بھی دی۔

متعلقہ عنوان :