وزیراعظم محمد نواز شریف کا موجودہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے پر سخت ناراضگی کا اظہار
عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، متعلقہ وزارتوں اور ان کے اداروں نے پیشگی منصوبہ بندی نہیں کی جس کیلئے ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیے ،ْنواز شریف بجلی کے نظام میں رکاوٹیں دور کرنے کا پروگرام دسمبر 2017ء تک مکمل ہو جائے گا ،ْوزیر پانی وبجلی کی بریفنگ
جمعہ 28 اپریل 2017 22:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے موجودہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، متعلقہ وزارتوں اور ان کے اداروں نے پیشگی منصوبہ بندی نہیں کی جس کیلئے ذمہ داری کا تعین ہونا چاہیے۔ وہ جمعہ کووزیراعظم ہائوس میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے رواں ماہ کے دوران مسلسل چوتھے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو غیر فعال آئی پی پیز اور کیپٹو پاور پلانٹس کی دستیابی اور استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے نیپرا کی طرف سے اپ فرنٹ ٹیرف سے متعلق امور اور موسم گرما کے لئے لوڈ مینجمنٹ پلان سے بھی آگاہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے اجلاس کو بتایاکہ بجلی کی 866میگاواٹ پیداوار اپریل کے مہینے میں نظام میں بحال کر دی گئی ہے اور مئی 2017ء کے وسط تک مزید 400میگاوٹ بجلی نظام میں شامل کی جائے گی ۔
وزیر پانی و بجلی نے اجلاس کو بتایاکہ بجلی کے نظام میں رکاوٹیں دور کرنے کا پروگرام دسمبر 2017ء تک مکمل ہو جائے گا۔ وزیر خزانہ نے اجلاس کو پاکستان میں سولر پاور منصوبوں کی فنڈنگ کے حوالے سے عالمی بینک کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال کی ہر گھنٹے بعد نگرانی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یہ ٹیم بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کی نگرانی کے بارے میں بھی ہفتہ وار بنیاد پر رپورٹ دے۔ وزیر اعظم نے سیکرٹری پانی و بجلی ، سیکرٹری خزانہ اور وزیر اعظم کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ غیر فعال آئی پی پیز سے متعلق مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل وضع اور دو روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ بجلی کی پیداوار کے پلانٹس کی فرنس آئل سے ری گیسیفائیڈ لیکوڈ نیچرل گیس (آر ایم جی) اور کوئلے پر منتقلی کا متوازن منصوبہ وضع کیاجائے اور توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میںیہ منصوبہ پیش کیاجائے جس سے حکومت کو تمام شعبوں کے لئے بجلی کی لاگت مزید کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار ، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ،وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سینئر حکام نے شرکت کی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 29 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
سعودیہ ،ْامریکہ سے اچھا برتاؤ نہیں کر رہا ہے ،ْ ڈونلڈ ٹرمپ
-
عام آدمی پارٹی کی حکومت کا عید میلاد النبی ؐاور جمعة الوداع سمیت اہم شخصیات کے یوم ولادت اور یوم وفات پر پندرہ چھٹیاں منسوخ کر نے کا فیصلہ
-
تنزانیہ کے صدر کا 9ہزار 9سو سرکاری ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلنے پر تمام کو ملازمتوں سے برخاست کرنے کا حکم
-
داعش کے حامی دہشت گردوں نے اسرائیل سے معافی مانگ لی
-
میسی ڈونیا کی پارلیمنٹ پرمشتعل افراد کا حملہ، متعدد ارکان زخمی
-
امریکا : 8 روز میں 4 افراد کو سزائے موت
-
ایک سال کے دوران شام میں 45 مرتبہ کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے، او پی سی ڈبلیو
-
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس شاید دنیا کے امیر ترین شخص نہ رہیں
-
بنگلہ دیش اور میانمار کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں ،ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
انڈونیشیا: کم عمری کی شادیوں کے خلاف خواتین علما کا فتویٰ
-
جرمنی میں سرکاری ملازم خواتین کے نقاب پر پابندی
-
امریکی سائنسدانوں کا سٹیم سیلز سے مصنوعی دماغ تیار کرنے کا دعویٰ
-
افغانستان میں طالبان کا آپریشن منصوری کے نام سے کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان
-
عمران خان نے قوم سے وزیراعظم نوازشریف کے سماجی بائیکاٹ کی اپیل کردی،ملک بھرمیں جلسوں کا اعلان
-
وزیراعظم محمد نواز شریف کا موجودہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے پر سخت ناراضگی کا اظہار
-
عظیم قوم کے بھرپور تعاون سے پاکستان کو ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے پاک کرینگے، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی
-
وزیرِ داخلہ چوہدری نثا رعلی خان کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوراٹرز کا دورہ
-
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
-
زندگی کے آخری پانچ اوورزعوام کوتباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا ،آخری امید عمران خان ہیں ،شیخ رشید
-
سراج الحق کا لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک بھر میںواپڈادفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنوں کااعلان
-
ریلویز میں آنے والی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کی نقیب ثابت ہوگی، تین برس کے قلیل عرصے میں ریلوے کی آمدن 18ارب سے ساڑھے 36ارب ہوگئی، مشکل سفر کا اہم ترین سنگِ میل محنت اور دیانت کے ساتھ ... مزید
-
عمران خان تین روز میں 10ارب کی پیشکش لے کر آنے والے شخص کا نام بتائیں بصورت دیگر انہیں لیگل نوٹس بھجوائیں گے، ترجمان پنجاب حکومت
-
مشال قتل کیس ، مرکزی ملزم سمیت 6ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
-
اوگرا کی پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش
-
عمران خان کی من گھڑت 10 ارب روپے کی پیشکش کوبھی پانامہ کیس کاحصہ ہوناچاہئے ،انجینئرامیرمقام
-
بنگلہ دیشکی پاکستان سے علیحدگی کی بنیادی وجہ علاقائی زبانیں ہیں، سینیٹر بلیغ الرحمان
-
لاہور ہائیکورٹ نے دو کنال سے بڑے گھروں سے لگژری ٹیکس کیخلاف درخواستوں لگژری ٹیکس وصولی روک دی
-
قائمہ کمیٹی امور خارجہ میں بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال کے دورہ پاکستان کے معاملہ پراپوزیشن ارکان اور کمیٹی چیئرمین کے درمیان سخت جملو ں کا تبادلہ،راحیل شریف کی اسلامی اتحاد کے سربراہ کے طور ... مزید
-
ریاض پیرزادہ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے 8 اراکین قومی اسمبلی اور 15 اراکین صوبائی اسمبلی استعفی دینے کیلئے تیار ہیں: مبشر لقمان کا دعوی
-
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 16 مئی کو طلب، چیئرمین نیب کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر غور ہوگا
-
کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے حج 2017کیلئے 87ہزار 419خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب
-
عمران خان ڈینگیں مارنا بند کردیں ، عمران خان صاحب اللہ ، رسول اور قرآن شریف کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں ، عمران خان ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، گھر چھوڑ کر آئیں گے
-
بالاکوٹ کے علاقہ بیلہ منور میں رشتے کے تنازعے پر دو بھائی قتل
-
اٹک:ظلم کی انتہا رگورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک فتح کی ہیڈ مسٹریس عمائمہ جلاد بن گئی
-
سجن جندال کس خوشی میں پاکستان آیا، بڑے بے مروت دیکھے لیکن اتنا ڈھیٹ کوئی نہیں دیکھا جو فیل ہو کر بھی کہے کہ پپو پاس ہو گیا،شیخ رشید
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فصل خریف 2017ء کیلئے برآمدی یوریا کھاد کی 50 کلو گرام بوری کی قیمت میں 1000 روپے کمی کی منظوری دیدی
-
سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر خان ترین کی عوامی عہدہ سے نااہلیت کی حنیف عباسی کی درخواستیں 3 مئی کوسماعت کیلئے مقرر کردیں
-
پشاورہائکورٹ نے نیب کوارباب عالمگیر اورعاصمہ عالمگیر کی گرفتاری سے روک دیا
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
لاہور ہائیکورٹ بار کاپانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم سے استعفے کے معاملہ پر وکلا ء کنونشن بلانے کا اعلان
-
ْتحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی کو دوسرا خط لکھ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.