پیمرا کا طارق فاطمی سے متعلق نیوز ون کے پروگرام میں حقائق کے بر خلاف تبصرہ نشر ہونے کا نوٹس ،4مئی تک جواب طلب

جمعرات 27 اپریل 2017 19:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے متعلق نیوز ون کے پروگرام’’ لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود‘‘ میںحقائق کے بر خلاف تبصرہ نشر ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے چینل سے 4مئی تک جواب طلب کرلیا۔جمعرات کو پیمرا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوزون پر 22اپریل 2017 ؁ئ شام 8بجے پروگرام’’ لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود‘‘ نشر ہوا۔

دورانِ پروگرام ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیرِ اعظم کے معتمد خاص طارق فاطمی کی’’ ڈھیروں ڈالرز‘‘ کے ہمراہ امریکہ ’’فرار‘‘ ہونے کی خبر دی۔اس خبر/ تبصرہ کے نشر ہونے پر طارق فاطمی نے پیمرا کو شکایت درج کروائی ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعودیا اُس کی ٹیم کے کسی بھی ممبر نے مذکورہ بالا خبرو تبصرہ نشرکرنے سے پہلے اُن سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا تا کہ وہ اپنا موقف بیان کر سکیںجو کہ صحافتی اقدار کے برعکس ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ خبر/ تبصرہ نشر کر کے نہ صرف عوام الناس کوگمراہ کیا گیا بلکہ طارق فاطمی اور وزارتِ خارجہ کو بدنام کر کے اُن کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کی گھنائونی کوشش کی گئی اور اُن کے خاندان اور دوستوں کوشدید کرب و غم میں مبتلا کیا گیا۔ اپنی شکایت میں انہوں نے اُوپربیان کی گئی خبر/تبصرہ کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعوداور نیوز ون چینل کے خلاف پیمرا کے مروجہ قوانین کے تحت جلد از جلد کاروائی کرنے کی استدعا کی ہے ۔

جبکہ ، چینل کو یہ بات واضح تھی کہ ایسی کسی بھی خبر و رپورٹ کا نشر کرنا پیمرا ترمیمی ایکٹ 2007کی شق (f) 20، پیمرا رولز، 2009 کے رول 15(1) اور ضابطہٴ اخلاق برائے برقی میڈیا کی شقوں3(1)(i), 4(1), 4(7)(a),اور22کی بھی صریحاًخلاف ورزی تھی ۔لہٰذا بذریعہ اظہارِ وجوہ نوٹس ہٰذا نیوز ون سے سات (7)یوم یعنی مؤرخہ4مئی 2017؁ء دو پہر12بجے تک جواب طلب کیا جاتا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ کیوں نہ لائسنس ہولڈر پرپیمرا قوانین کے منافی حقائق کے برخلاف اوربے بنیاد خبر/ تبصرہ نشرکرنے پرi۔

سیکشن 27کے تحت پروگرام ’’لائیو ود ڈاکٹر مسعود‘‘ کو معطل کر دیا جائی یاii۔ سیکشن 29کے تحت نیوز ون پر10لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائی یاiii۔ سیکشن 30کے تحت نیوزون کا لائسنس معطل / منسوخ کر دیا جائی مزید برآں نیوزون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پروگرام کے میزبان(اگر وہ خواہشمند ہے /ہیں) کو اپنے دفاع میں ذاتی شنوائی کیلئے مؤرخہ4مئی 2017؁ء دوپہر12 بجے بُلایا جاتا ہے۔ مقررہ تاریخ تک جواب نہ ملنے اور ذاتی شنوائی پر پیش نے ہونے کی صورت میں پیمرا یکطرفہ کاروائی کرنے کا مجاز ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :