مشعال خان قتل کیس میں باچا خان یونیورسٹی کے سولہ ملازمین سمیت پچاس ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی

جمعرات 27 اپریل 2017 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)مشعال خان قتل کیس میں باچا خان یونیورسٹی کے سولہ ملازمین سمیت پچاس ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی کر دی گئی ہے اور ان کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کر دیئے گئے ہیں ۔خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے اب تک ستائیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سانحہ میں ملوث افراد کے پاک افغان طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان ممکنہ طور پر فرار ہونے کے خدشات کے پیش نظر بھی طورخم بارڈر ، باجوڑ ایجنسی سمیت فاٹا کے تمام بارڈرز پر حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور ائیر پورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کو بھی آگاہ کیا ہے تاہم حکام نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق فیس بک پر توہین رسالت کے الزامات میں پہلے سے ہی گیارہ ملزمان کے نام ای سی ایل فہرستوں میں شامل کئے گئے ہیں ۔ یونیورسٹی کے جن افسران کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ان کے نام بھی ای سی ایل فہرستوں میں شامل کئے گئے ہیں ۔