وزیراعظم سے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جند ال کی ملاقات مودی کا خصوصی پیغام پہنچایا

وزیر اعظم اور جندال کے درمیان ملاقات خفیہ نہیں تھی ، جندال نوازشریف کے پرانے دوست ہیں ان کی ملاقات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے،وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی تصدیق کردی

جمعرات 27 اپریل 2017 22:17

مری/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)وزیراعظم نوازشریف سے پاکستان کے غیر اعلانیہ دورے پر آئے ہوئے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جند ال نے ملاقات کی اور نریندر مودی کا خصوصی پیغام پہنچایا،وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور جندال کے درمیان ملاقات خفیہ نہیں تھی ، جندال نوازشریف کے پرانے دوست ہیں ان کی ملاقات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جند ال جو پاکستان کے غیر اعلانیہ دورے پر ہیں نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ بھارتی وفد نے نریندر مودی کا خصوصی پیغام وزیر اعظم کو پہنچایا۔بھارتی اسلام آباد کے بعد وفد مری گیا اور و زیر اعظم کے ساتھ لنچ کیا۔ 3 رکنی بھارتی وفد گزشتہ روز خصوصی طیارے میں پاکستان آیا تھا۔ سجن جندال نے چند گھنٹے پاکستان میں گزارے ا ور واپس چلے گئے۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیر اعظم اور سجن جندال کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور جندال کے درمیان ملاقات خفیہ نہیں تھی ۔ جندال وزیر اعظم کے پرانے دوست ہیں ان کی ملاقات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :