وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات

ڈان لیکس سمیت اہم امور پر بریفنگ دی،وزیراعظم کی ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت

جمعرات 27 اپریل 2017 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ، ڈان لیکس سمیت اہم امور پر وزیرِ اعظم کو بریف کیا ۔ جمعرات کو ہونیوالے ملاقات میں وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عمل درآمد کے حوالے سے کچھ اہم قانونی اور انتظامی امور طے کرنا لازمی ہیں تاکہ کمیٹی کی سفارشات کا اعلان ہوتے ہی ان پر فوری عمل درآمد شروع ہو جائے۔

آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں ان امور پر کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی کی تمام سفارشات کا باقاعدہ عمل درآمد کے ساتھ اعلان کیا جائیگا۔