شعبان کا چاند نظر آگیا، 28 اپریل جمعة المبارک کو یکم شعبان اور شبِ براء ت11مئی کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن

جمعرات 27 اپریل 2017 23:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1438ھ کا چاند نظر آگیا، ( آج ) جمعہ کو یکم شعبان المعظم ہے اور شبِ براء ت 11مئی ( جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب) کو ہوگی۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زونل کمیٹی سے مولانا اسددیوبندی ، حافظ محمد سلفی ،قاری نذیراحمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی، مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی۔ فنی معاونت کے لئے چیف میٹرولوجسٹ محکمہٴ موسمیات عبد الرشید اور سپارکوسے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ گوادر ،جیوانی ،مالاکنڈ، پسنی اور بٹگرام سے کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئی، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم شعبان1438ھ جمعة المبارک 28 اپریل کو ہوگی اور شبِ براء ت 11مئی ( جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب) کو ہوگی۔