وفاقی وزیر خزانہ کو چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں پیشرفت بارے میں بریفنگ

قومی مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل کو 88 اضلاع میں شروع ہوا جو 24 مئی کو مکمل ہو گا، چیف شماریات اسحاق ڈار کا عالمی مبصرین کی جانب سے ملک میں جاری چھٹی قومی مردم شماری کے عمل پر اظہار اطمینان

جمعرات 27 اپریل 2017 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پاکستان بیورو بر ائے شماریات کے چیف شماریات کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ملک میں جاری چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیف شماریات نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ قومی مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل کو 88 اضلاع میں شروع ہوا جو 24 مئی کو مکمل ہو گا۔

دوسرے مرحلے میں جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد کے سمیت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ شیڈول کے مطابق بلاتعطل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 63 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کی دستاویزات پی بی ایس ہیڈ کوارٹرز میں موصول ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مردم و خانہ شماری کے تمام عمل کیلئے مختص ساڑھے 18 ارب روپے پہلے ہی جاری کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مبصرین کی جانب سے ملک میں جاری چھٹی قومی مردم شماری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی چیف سیکرٹریز، مسلح افواج کے عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے میں معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان بیورو برائے شماریات کے عملہ کو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر نے اس حوالے سے عام لوگوں کے ردعمل اور تعاون کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد، سیکرٹری شماریات ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :