پاکستان آنے والے بھارتی صنعت کار سجن جندال نے پاکستانی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

جمعہ 28 اپریل 2017 00:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پاکستان آنے والے بھارتی صنعت کار سجن جندال نے پاکستانی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے قریبی دوست اور بھارت کے معروف صنعت کار سجن جندال کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آمد پر سجن جندال نے پاکستانی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ سجن جندال کو پاکستانی شہروں اسلام آباد اور لاہور کیلئے ویزہ جاری کیا گیا۔ تاہم سجن جندال پاکستان آتے ہی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے مری پہنچ گئے۔ سجن جندال مری کا ویزہ نہ ہونے کے باوجود وہاں پہنچے۔ واضح رہے کہ بنا ویزے کے کسی شہر کا سفر کرنا قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :