اسلامی یونیورسٹی کے خواتین ہاسٹل میں بیڈ شیئرنگ پر پابندی عائد

جمعہ 28 اپریل 2017 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے خواتین ہاسٹل میں بیڈ شیئرنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، انتظامیہ میہ نے حکم جاری کیا ہے دو طالبات ایک کمبل استعمال نہیں کرسکتیں، جبکہ دو بستروں کے درمیان 2 فٹ کا فاصلہ رکھنے کی ہدایت بھی کی زگئی ہے ،انتظامیہ نے تمام ہاسٹل وارڈنز کو حکم نامے بجھوا دئیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی شعبہ خواتین کے گرلز ہاسٹل میں طالبات کے اکٹھے سونے پر پابندی عائد کر دی .ذرائع سے آفس آرڈ کے مطابق یونورسٹی انتظامیہ نے لڑکیوں کے ہاسٹل میں ایک بیڈ پر اکٹھے سونی.بیٹھنے یا لیٹنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کیصورت میں بھاری جرمانے عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہی.آفس آرڈر کے مطابق ہاسٹل وارڈن و متعلقہ ذمہداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہاسٹل میں مقیم طالبات کے بیڈز کے درمیان کم ا ز کم دو فٹ کا فاصلہ رکھا جائے اور دو بیڈ آپس میں جڑے ہوئے نہیں ہونے چائے ذرائع سے موصول آفس آرڈ نادیہ ملک نامی اسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہیجبکہ آفس آرڈر کے مطابق ہاسٹل میں مقیم کوئی بھی طالبہ اپنیبستر یا کمبل میں کسی دوسری طالبہ.سہیلی .حتی کہ سگی بہن کو بھی ایک ساتھ اکٹھے سونے کی اجازت نہیں ہو گی. اس حوالے سے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کا کہنا ہے کہ مزکورہ نوٹیفکیشن ایسی طالبات کیلئے جاری کیا گیا ہے جو الاٹی نہیں ہوتی ہیں جبکہ ہاسٹل میں مقیم طالبات اپنی سہیلیوں اور رشتہ دار بچیوں کو بغیر اجازت اپنے ساتھ ٹھہر ا لیتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ آفس آرڈر کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے ن۔