عدالت میں پیش کیاجانیوالادوسراقطری خط میرے مئوقف کی تائیدہے،اکرم شیخ

وزیراعظم کےبچوں نے دوران سماعت کسی بھی موقع پرقطری خط سےانکارنہیں کیا،میرے ہردیانتداری سےدیے ہوئےمشورے کوقبول کیا۔ سینئروکیل سپریم کورٹ کاتنقیدپرردعمل

بدھ 26 اپریل 2017 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء):پاناماکیس میں وزیراعظم نوازشریف کے سینئر وکیل اکرم شیخ نے کہاہے کہ عدالت میں پیش کیاجانیوالادوسراقطری خط میرے مئوقف کی تائیدکرتاہے،وزیراعظم کے بچوں نے دوران سماعت کسی بھی موقع پرقطری خط سے انکارنہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم اور بچوں کے وکلاء سے متعلق تنقیدپرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کے دوران مئوکلان کوکیس سے متعلق دیانتداری سے مشورے دیے۔جس کوانہوں نے قبول کیا۔حمادبن جاسم کے خط کومئوکل کی ہدایت کی روشنی میں پیش کیا۔مجھے بندلفافے میں دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایت کے مطابق خط عدالت میں پیش کردیا۔کوئی بھی کام مئوکل کے اجازت کے بغیرنہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :