افغانی شہریت رکھنے پر رکن قومی اسمبلی بسم اللہ اور سینیٹر آیات اللہ جان کی پاکستان شہریت ختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 26 اپریل 2017 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) افغانی شہریت رکھنے پر رکن قومی اسمبلی بسم اللہ اور سینیٹر آیات اللہ جان کی پاکستان شہریت ختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ناصر الحق کی جانب سے بدھ کے روز یہ درخواست ان کے وکیل کے ذریعے جمع کرائی گئی جس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، چیف الیکشن کمشنز، سیکریٹری سیفرون، چیئرمین نادرا، ڈی جی آئی بی، ایم این اے بسم اللہ جان اور سینیٹر آیات اللہ جان کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ بسم اللہ جان اور آیات اللہ جان کے افغانی شہریت کے دستاویزات بھی جمع کرائے گئے ہیں، درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بسم اللہ جان اور آیات اللہ جان افغانی شہریت رکھتے ہیں جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے جبکہ افغانی شہریت رکھنے کے باعث وہ صادق اور امین رہے نہ پارلیمنٹ کے ممبر بننے یا پھر پبلک آفس رکھنے کی اہلیت رکھتے ہیں لہذا ہائی کورٹ ان کو مجرم قرار دے کر ان کی پاکستانی شہریت منسوخ کر دے۔

�قار/وحید ڈوگر)