لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فری وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 26 اپریل 2017 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فری وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ برس قبل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے پنجاب کے بڑے شہروں میں مفت فائی انٹرنیٹ سہولیت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب اس سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مفت فائی انٹرنیٹ کی سہولت کا آغاز لاہور، راولپنڈی، ملتان، گجر خان، مری اور اسلام آباد میں کیا گیا ہے۔ یہ سہولت مذکورہ شہروں کے مخصوص مقامات پر دستیاب ہو گی۔ مفت وائی فائی انٹرنیٹ سہولت سے مستفید ہونے کیلئے صارفین یہاں کلک کرکے موبائل ایپ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ جبکہ یہ سہولت کس شہر کے کس مقام پر دستیاب ہوگی، اس کی تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔