پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

بدھ 26 اپریل 2017 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے قریبی ساتھی کی جانب سے انہیں پاناما کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے 10 ارب روپے رشوت کی پیش کش کی گئی تھی۔ اس حوالے سے اب ترجمان پنجاب حکومت نے ردعمل دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اس بیان پر معافی مانگیں۔ اگر عمران خان نے اپنے بیان پر معافی نہ مانگی تو پھر ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ شریف خاندان کی جانب سے عمران خان کو رشوت کی پیش کش کا دعوی بے بنیاد ہے۔

متعلقہ عنوان :