وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی

وزیراعظم کو پیش کی گئی ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پرحکومتی عملدرآمد دو تین دنوں میں شروع ہوجائے گا وزیراعظم کی اس حوالے سے مشاورت ،اہم فیصلے کر لئے گئے ، رسمی طورپر اعلان کرنا باقی ہے ،ذرائع

بدھ 26 اپریل 2017 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے منظوری کے بعد سفارشات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بدھ کو یہاں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے سفارشات کی ہیں ،ْیہ رپورٹ ساڑھے چھ ماہ میں مکمل ہوئی ہے جس میں کمیٹی کے 6 اجلاس منعقد ہوئے۔

کمیٹی نے ابتدائی طور پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جس کے 16 اجلاس منعقد ہوئے اور اس نے تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور گواہوں کا جائزہ لیا۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) عامر رضا خان کر رہے تھے جبکہ اس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، محتسب پنجاب نجم سعید، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور عثمان انور کے علاوہ ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی سے ایک ایک نمائندہ لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان سفارشات پر کارروائی وزیراعظم کی منظوری کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔ ادھروزیراعظم محمدنوازشریف کو بدھ کو قومی سلامتی سے متعلق پیش نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پرحکومتی عملدرآمد دو تین دنوں میں شروع ہوجائے گا وزیراعظم نے اس حوالے سے مشاورت کی ہے اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں اب رسمی طورپر اعلان کرنا باقی ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ دو تین دنوں میں نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کے تحت سفاشارت پر عملدرآمدکی تفصیلات منظرعام پرآنے کا قوی امکان ہے اس ضمن میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی طرف سے جمعہ یا ہفتہ کو پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔