پاکستانی سرحد کے پاس مسلح افراد اور ایرانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ایرانی بارڈر گارڈز کے 8 اہلکار ہلاک

بدھ 26 اپریل 2017 23:23

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) پاکستانی سرحد کے پاس شدید جھڑپوں کے دوران ایرانی بارڈر گارڈز کے 8 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک ایرن سرحد کے پاس مسلح افراد اور ایرانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں ایرانی بارڈر گارڈز کے 8 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 4 گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک مسلح افراد اور ایرانی گارڈز کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔ جھڑپیں ایرانی صوبے سیستان کے علاقے میں ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :