سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس
چیئرمین کمیٹی کا کمیٹی کی ہدایات کے باوجود وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا بیرون ملک دوروں میں ممبران کمیٹی کو شامل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار بیرون ملک دوروں سے حاصل مقاصد سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جانا چاہیے، تجارتی خسارے میں اضافہ ہورہا ہے، زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے صنعتیں بند ہو رہی ہیں ، غربت بڑھ رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز
بدھ 26 اپریل 2017 23:53
(جاری ہے)
ملکی زراعت میں ویلیو ایڈیشن میں اضافہ نہیں کیا جارہا ، سبزیوں اور پھلوں پر بھی توجہ دی جائے ، ملکی برآمدات میںتشویشناک حد تک کم ہو رہی ہے ۔
تجارتی پالیسی فریم ورک تو بنا لیا جاتاہے مگر عملدرآمد نہیں ہوتا ۔ اور تجارتی پالیسی بھی ایک سال تاخیر سے آئی ہے ۔ کمیٹی نے ٹی ڈیپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ، اور سفارش کی گئی کہ تمام فریقین کے ساتھ مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنایا جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے مقامی اجناس ، پھلوں ،سبزیوں ، میوہ جات کو محفوظ بنانے کیلئے جدید طریقوں کے ذریعے پیکنگ کا نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اور کہا کہ کجھور کو محفوظ بنانے کیلئے بہتر پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار ، کسان نقصان میں رہ جاتا ہے اور ملکی خزانے میں بھی زرمبادلہ نہیں آتا، سینیٹر نسیمہ احسان نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان سے کجھور سات سو روپے من خریدی جاتی ہے ، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت لاکھوں میں ہے ۔ سینیٹر مفتی عبدالستار نے کہا کہ بلوچستان میں سیب اور انگورکی زیادہ مقدار باغات میں ضائع ہوجاتی ہے ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہنڈی کرافٹس ، کاٹیج انڈسٹری جیسی بڑی بڑی مارکیٹیں بہت پیچھے رہ گئی ہیں ۔ کاشتکاروں ، دستکاروں ، ہنرمندوں کیلئے تربیتی ورکشاپس شروع کروائی جائیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس سال ستمبر تک کجھور کی پیکنگ کا ایک پائلٹ پراجیکٹ مکمل کیا جائے ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارت نے ہارٹی کلچر کی ترقی کا ادارہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے بند کر دیا ہے ۔ ادارے کا سینٹر کوئٹہ سریاب روڈ پر غلط جگہ بنایا گیا جس پر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ تحقیقات کرائی جائیں یونٹ غلط جگہ کیوں لگایا گیا ، سی ای او کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے ۔ تاثر قائم کیا جاتا ہے سیاستدان سب غلط کر گئے ۔ جس پر بتایا گیا کہ وفاق نے صوبہ بلوچستان کو مشینری کے فنڈز جاری کیے بورڈ نے ایپل گریڈنگ کے لئے ایک کروڑ جاری کیا ، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مقامی آبادی بڑھ رہی ہے زراعت نیچے جارہی ہے ، مقامی طور پر ایسا حل نکالا جائے تاکہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے ۔ ایس ڈی پی ایف کے بارے میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پہلے ہی تاخیر ہو چکی ، آنے والے بجٹ میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ملکی معاشی صحت کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کر سکتے ، سیکرٹری وزارت نے بتایا کہ کجھور کی نہایت کم تعداد باہر جاتی ہے ۔ تازہ پھل کے طور پر فروخت کیلئے خیر پور میں انڈسٹریل پارک بنایا جارہاہے ۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ جولائی سے پہلے کجھور پیدوار ی ریجنز مین سیمینار منعقد کرائے جائیں ۔ ایگزم بنک کے بارے میں بتایا گیا کہ بورڈ کے تین ممبران کے نام وزیرخزانہ کو بجھوادیئے گئے ہیں ، بنک کو اسٹیٹ بنک نے سات ارب روپے جاری کر دیئے ہیں ۔ دسمبر 2017 تک بنک باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹی ڈیپ ایکٹ میں تبدیلیوں اور ترامیم کی ضرورت ہے ۔ سی ای او کی تعلیم، تجربہ اور اسے مقرر کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے ۔وزارت کے شعبہ قانون سے رائے لیں۔ کمیٹی سے قانون سازی میں مدد کی ضرورت ہوتو بھرپور مدد کریں گے ۔ایگزم بنک کے بارے میںمعلومات کیلئے کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وزارت خزانہ کوبھی طلب کر لیاگیا ، سیکرٹری وزارت نے بتایا کہ پاکستان میں پہلا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ دویلپمنٹ بنایا جا رہا ہے پوسٹ گریجویٹ ڈوپلومہ کروائے جائیں گے ،بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے الحاق کروایا جائے گا۔ اور بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا وزارت میں ڈیسک بنایا گیا ہے بورڈ آف انویسٹمنٹ سے رابطے میںہیں ،15 مئی کو پاک چین اقتصادی راہداری کے ون روڈ و ن بلٹ منصوبے کے بارے میں اجلاس منعقد ہوگا ۔ چاروں صوبوں میں ایک ، ایک اسلام آباد میں ایک، گلگت بلتستان ، فاٹا ، آزاد کشمیر میں انڈسٹریل زونز بنائے جائیں گے ۔ سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا کہ گوادر کے مقامی لوگوں کو ملازمت نہیں دی گئی کوئی عملی اقدام نہیں ہوا پاک چین اقتصادی راہدرای کے 46 ارب منصوبے میں سے گوادر کیلئے صرف 0.66 ملین خرچ ہوا ہے ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے ساتھ ہمیں اپنی ثقافت ، ماحول ، رہن سہن، سماج پرپڑنے والے اثرات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے ۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز مفتی عبدالستار ، روبینہ خالد ،نسیمہ احسان ، سیف اللہ بنگش، سیکرٹر ی وزارت یونس ڈھاگہ کے علاوہ وزارت تجارت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 27 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
اترپردیش کی بی جے پی حکومت کا جمعتہ الوداع ،عید میلادالنبیؐ سمیت سالانہ 15 تعطیلات ختم کرنے کا اعلان
-
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نریندر مودی کی صفائی مہم پسند آگئی ، مداح ہوگئے
-
بینکاک : ناراض بیوی سے مایوس شخص نے فیس بک لائیو ویڈیو ک دوران 11ماہ کی بیٹی کو پھانسی دینے کے بعد خود کشی کرلی
-
چین غیر ملکی طالبعلموں کے لئے تیسراپسندیدہ ملک بن گیا ہے
-
برطانیہ آنے والے برکشٹ مذاکرات کے دوران یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک پر تقسیم اور حکمرانی رسائی کا خواہاں نہیں ہو گا،ڈیوڈ ڈیوس
-
اسپین میں پولیس کی کارروائی، 9 مشتبہ افراد گرفتار
-
بھارت،تربیتی طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ سمیت2ہلاک
-
متحدہ عرب امارات میں ماہانہ 10,000درہم سے زائد تنخواہ کی ملازمتوں کا اعلان
-
امریکہ،جنوبی کوریا چینی سلامتی کے خلاف اقدام سے باز رہیں ور نہ جوابی کاروائی کریں گے ،چین کا واضح پیغام
-
افغانستان ، داعش اور طالبان کے درمیان خونی جھڑپوں اورسیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 119شدت پسند ہلاک ، 68زخمی ، انڈین برصغیر میں القاعدہ کی شاخ انصاراسلام بنگلہ دیش کا سربراہ قندھار میں لڑائی کے ... مزید
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی جرائم میں ایک ہزار فیصد تک اضافہ ہوا
-
سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس
-
حمزہ شہباز شریف کے دوست نے میرے دوست کے ذریعے پانامہ پر خاموش رہنے کیلئے 10ارب کی پیشکش کی ‘عمران خان
-
پاکستانی سرحد کے پاس مسلح افراد اور ایرانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ایرانی بارڈر گارڈز کے 8 اہلکار ہلاک
-
آصف علی زرداری نے نواز لیگ کو بڑا جھٹکا دیدیا
-
جمہوریت بچانا ہے تو نواز شریف کو استعفیٰ دینا پڑے گا ، سیدمراد علی شاہ
-
کراچی اردو بازار میں رینجرز آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے میاں بیوی کا دہشتگردوں کیلئے ریکی کرنے کا انکشاف
-
احسان اللہ نے این ڈی ایس سے فنڈنگ کا اعتراف کرلیا ہے ،ْسرتاج عزیز
-
بلوچستان میں سرگرم 1650 این جی اوز کو معطل کر دیا گیا
-
وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی
-
احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مخاصمانہ غیر ملکی ایجنڈے اور عزائم کو بے نقاب کردیا ہے ،ْآئی ایس پی آر
-
پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
-
لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں فری وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا
-
تحریک انصاف کی جانب سے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان
-
افغانی شہریت رکھنے پر رکن قومی اسمبلی بسم اللہ اور سینیٹر آیات اللہ جان کی پاکستان شہریت ختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل ڈینیلو اریکو کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً انسداد دہشت گردی اور تربیت کے شعبوں میں فوجی تعلقات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال
-
طالبان کے بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں سے رابطے ہیں: احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان
-
عدالت میں پیش کیاجانیوالادوسراقطری خط میرے مئوقف کی تائیدہے،اکرم شیخ
-
شریف خاندان شوگر ملیں منتقلی کیس میں یوسف عباس شریف سمیت تین افراد 8مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب
-
فروری ‘ مارچ کے مہینوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 15 پیسے ،2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی
-
لاہور،فیصل ٹاون کے علاقہ میں تاجر کے قتل میں اس کا اپنا ڈرائیور ہی ملوث نکلا،
-
فیصل آباد:پنجا ب فوڈ اتھا رٹی کے خراب دودھ سے مٹھائیاں بنانے ، زائدالمیعاد مصالحہ جات اورسیاہی مائل تیل استعمال کرنے پر جرمانے
-
سرحد ہائی اسکول سے طالبات کو حراست میں لیناسابقہ اے ایس پی کا افسوسناک عمل تھا ، ڈی سی گھوٹکی
-
زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر ہدایت تشکیل کردہ ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس
-
ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان نے ژوب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد ، راکٹ اور دیگر ہتھیار برآمد کر لیے گئے ،آئی ایس پی آر
-
موجودہ معاشی نظام با اثر لوگوں کی چوری کو تحفظ دیتا ہے، اسد عمر
-
خالہ نے میرے متعلق غلط خواب دیکھااور انڈوں سے میری نظر اتاری، مریم اورنگزیب
-
جمیعت علماء اسلام (ف )کے تحصیل امیر عہدیدار ساتھیوں سمیت جمعیت کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.