ججوں نے بھی کہہ دیاہے"گونوازگو"،جبکہ جعلی خان عوام کوبےوقوف بنارہا،زرداری

میاں صاحب مشال کےقتل کا ذمےدارآپ کافلسفہ ہے،آصف نےجلسےمیں گوجعلی خان گو،"گو نوازگو"کےساتھ" گوعمران گو"کےنعرے بھی لگوائے۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کامالاکنڈمیں عوامی جلسے سےخطاب

منگل 25 اپریل 2017 17:32

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء): پیپلزپارٹی کے شریک آصف زرداری نے کہاہے کہ ججوں نے بھی کہہ دیا ہے "گو نواز گو" ،جبکہ جعلی خان لوگوں کو بے وقوف بنارہا ہے۔انہوں نے آج مالاکنڈمیں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب مشال کے قتل کا ذمے دار آپ کا فلسفہ ہے۔انہوں نے کے پی عوام کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شوباز شریف آپ کا این ایف سی کھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججوں نے بھی کہہ دیا ہے "گو نواز گو"۔آصف زرداری نے جلسے میں گو جعلی خان گو ،"گو نواز گو" کے ساتھ" گو عمران گو" کے نعرے بھی لگوائے۔ آصف زرداری نے کہاکہ مالا کنڈ اور سوات میں جب جنگ چھڑی تو ہم نے یہاں کے شہریوں کو سنبھالا اور عوام کی مدد سے پاکستان کا جھنڈا لہرایا، آنے والی حکومت میں بی بی کارڈ کو دگنا کریں گے فاٹا کیلئے بی بی نے ہمیشہ آواز اٹھائی اور ہم اب فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ہمیں پتا تھا کہ پختون اپنی شناخت چاہتے ہیں ۔ ہم نے سی پیک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیلئے بنوایا تھا مگر جاتی امرا والے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو اس منصوبے کی سمجھ ہی نہیں۔ یہ صرف جنگلا بس بنانا جانتے ہیں انہیں عوام کی ضرورتوں کا کچھ پتہ نہیں اور نہ انہیں عوام کی فکر ہے۔ عطاآباد کا راستہ نہ بناتے تو سی پیک کیسے بنتا۔آصف زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب یہ پاکستان کسی کے باپ کا ملک نہیں۔

یہ لٹیرے جو ملک لوٹ کر لے گئے ہیں، حکومت میں آکر ان کے پیٹ سے پیسہ نکالیں گے اور یہ سارا مال عوام کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ضیاالحق کے شاگرد ہیں اس لئے اس ہی کی سیاست لے کر آگے چلے ہیں، بچے بچے کی زبان پر ”گو نواز گو“ کا نعرہ ہے۔ تم کتنے بچوں کو جیلوں میں ڈالو گے، موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں اور ان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے جس سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ میاں صاحب جب جیل میں تھے تو رو رو کر ان کی حالت خراب تھی ۔ معافی نامے لکھ کر جدہ کے محل چلے گئے، میں نے گڑھی خدابخش میں عوام کی خدمت کی قسم اٹھائی ہے، بدین میں کہا تھا کہ اب تمام صوبے اسلام آباد سے نیا چارٹر چاہتے ہیں۔ میں اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتا اور اگر وقت آیا تو اپنے کارکنوں کے ساتھ ہی شہید بھی ہونا ہے، میرا وعدہ ہے کہ پاکستان کو امیر ملک بناکر دوں گا اور میں نے پہلے بھی اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہباز شریف پختونوں کا پیسہ کھارہے ہیں، لیویز جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑرہے ہیں مگر یہ تنخواہ نہیں دیتے پختون جہاں بھی چاہیں رہیں پورا پاکستان ان کا ہے،لاکھوں پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیے لہذا پختون کھڑے ہوجائیں اور حکمرانوں سے اپنا حق لیں۔انہوں نے عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نعرے لگائے کہ گو عمران گو ، گو جعلی خان گو ۔

”جعلی خان لوگوں کو بیوقوف بنا رہا ہے اور ان کو بھی کہتا ہوں گو جعلی خان گو ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو این ایف سی ایوارڈز کا تحفہ دیا انہوں نے کہاکہ ہم اقتدار میں آکر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو شناخت دی اور عوام کی خدمت کی قسم کھا رکھی ہے ۔سی پیک میں نے بلوچستان اور آپ لوگوں کیلئے بنایا تھا ، عوام کیساتھ مذا ق نہیں چلے گا ۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کو کہتا ہوں کہ اپنے حق کیلئے کھڑے ہو جائیں کیونکہ جاتی امراء والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :