خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف قرارداد لانے کیلئے اجلاس کاشیڈول تبدیل کردیا

دو مئی کو ہونے والا صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج 25اپریل کو ہوگا خیبرپختونخوااسمبلی کے آج کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کامطالبہ کیاجائیگا

پیر 24 اپریل 2017 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف قرارداد لانے کیلئے اجلاس کاشیڈول تبدیل کردیاگیا۔دو مئی کو ہونے والا صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج 25اپریل کو ہوگا۔ خیبرپختونخوااسمبلی کے آج کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کامطالبہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قراردادمیں کہاگیاہے کہ پانامالیکس پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف اپنے عہدے پررہنے کاحق کھوچکے ہیں۔وزیراعظم کی موجودگی میں کیس سے متعلق تحقیقات کسی طور بھی شفاف نہیں ہوسکتی۔ لہذا شفاف اورآزادانہ انکوائری کے لیے وزیراعظم کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔