سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان ملک غلام مصطفیٰ کھر پی ٹی آئی میں شامل

تحریک انصاف کی قیادت اور منشور سے مکمل متفق ہوں، عمران خان مستقبل کے پاکستان کے معمار ہیں،غلام مصطفی کھر ذاتیات سے بالاتر ہوکر پاکستان کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے، عمران خان کی مصطفی کھر کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم

پیر 24 اپریل 2017 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان ملک غلام مصطفیٰ کھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ملک غلام مصطفیٰ کھر نے اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

غلام مصطفیٰ کھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور سے مکمل متفق ہوں، عمران خان مستقبل کے پاکستان کے معمار ہیں اور نئے پاکستان کی تعمیر میں عمران خان کے شانہ بشانہ رہوں گا۔اس موقع پر عمران خان نے غلام مصطفیٰ کھر کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’ذاتیات سے بالاتر ہوکر پاکستان کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے، جبکہ مراعات یافتہ طبقے پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کے لیے عام آدمی سے بڑھ کر کردار ادا کرے۔‘انہوں نے کہا کہ ’جنوبی پنجاب کی تعمیر اور محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیح ہے اور رہے گی۔‘۔