عمران خان کیخلاف سماعت کیلئےجلدسپریم کورٹ میں درخواست دینگے،حنیف عباسی

شیخ رشیدنوازشریف سےوزارت کی بھیک مانگتے تھے،چانڈیوصاحب ہماری لیڈرشپ کاایان علی سے کوئی رشتہ نہیں،پی ٹی آئی کےتمام لوگ 3ججزپربہتان تراشی کررہے ہیں۔ن لیگ کے مرکزی رہنماء کی پریس کانفرنس

اتوار 23 اپریل 2017 16:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء):مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی نے کہاہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف سماعت کیلئے جلدسپریم کورٹ میں درخواست دینگے،شیخ رشیدنوازشریف سے وزارت کی بھیک مانگتے تھے،چانڈیوصاحب ہماری لیڈرشپ کاایان علی سے کوئی رشتہ نہیں،عمران خان اور شیخ رشیدکے پیچھے گھرمیں انتظارکرنے والاکوئی نہیں۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید2013ء تک مسلم لیگ (ن)کوجوائن کرناچاہتے تھے۔شیخ رشیدنوازشریف سے وزارت کی بھیک مانگتے تھے۔حنیف عباسی نے کہا کہ چانڈیوصاحب ہماری لیڈرشپ کاایان علی سے کوئی رشتہ نہیں۔پیپلزپارٹی نے کراچی کوکچرے کے ڈھیرمیں تبدیل کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈزکے استعمال پرجواب دیں۔

(جاری ہے)

آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے ڈوپ ٹیسٹ بھی ضروری قراردیاجائے۔عمران خان استعفے استعفے کی رٹ چھوڑواور کے پی میں کام کرو۔استعفیٰ لینے کاحق صرف عوام کوحاصل ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشیدکے پیچھے گھرمیں انتظارکرنے والاکوئی نہیں ہے۔اس لیے انہوں نے عوام کوبے وقوف بنایاہواہے اور سیاست ان کیلئے شغل میلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس عدالت کوٹھیک سمجھتے ہیں جوان کے حق میں فیصلہ دے۔عمران خان اپنی مرضی کاآئین اور فیصلے چاہتے ہیں۔عمران خان بددعائیں لینے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام لوگ 3ججزپربہتان تراشی کرنے پرلگے ہوئے ہیں۔جبکہ جے آئی ٹی پر5ججزنے دستخط کیے ہیں۔