مشال قتل کیس کے دواہم ملزمان کوپولیس نے گرفتارکرلیا ،ْ(آج)عدالت میں پیش کیا جائیگا

ملزم بلال بخش نے ہجوم کو اشتعال دلایااورقتل کا نعرہ لگایااوردوسرے ملزم نے لاش کی بے حرمتی کی ،ْ ڈی پی او

اتوار 23 اپریل 2017 18:00

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) مشال قتل کیس کے دواہم ملزمان کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے، ڈی پی اوکے مطابق ایک ملزم بلال بخش نے ہجوم کو اشتعال دلایااورقتل کا نعرہ لگایااوردوسرے ملزم نے لاش کی بے حرمتی کی ،ْ قتل کے مقدمے میں گرفتارملزمان کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔مشال قتل کیس میں پولیس ویڈیوزکی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہے ڈی پی اوڈاکٹرمیاں سعید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس کیس میں دواہم ملزمان کوگرفتارکرلیاگیاہے ،ْ گرفتارملزمان کی تعداد34ہوگئی، ملزمان میں بلال بخش اورعامر شامل ہیں۔

ڈی پی اونے بتایا کہ ملزم بلال نے ہجوم کو اشتعال دلایااوربغیرتحقیق کے قتل کانعرہ لگایا ،ْملزم بلال یونیورسٹی میں کمپیوٹرآپریٹرہے ،ْڈی پی اونے بتایا کہ ملزم عامریونیورسٹی کا طالب علم اورتنگی کا رہائشی ہیاوراسے ویڈیومیں لاش کی بے حرمتی کرتے دیکھاگیا ،ْآٹھ ملزمان کا چارروزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں (کل) پیر کو اے ٹی سی مردان میں پیش کیاجائیگا، مشال کیس میں 24ملزمان جیل میں ہیں، مشال قتل کیس کے 3 مرکزی ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے، ان اہم ملزمان میں یونیورسٹی کے ملازمین علی اور نواب جبکہ پی ٹی آئی کا تحصیل کونسلرعارف شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد نے مشال خان کو کمرے سے زبردستی باہر نکالا، ان تین افراد میں سے ہی ایک نے مشال خان پر فائر کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :