ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ‘ خواجہ آصف

بجلی چوری والے علاقوں میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ‘ وزیر پانی وبجلی

اتوار 23 اپریل 2017 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز 12948میگاواٹ کی پیداوار کے مقابلے میں بجلی کی طلب 17399میگاواٹ تھی جس سے 4451میگاواٹ کا شارٹ فال ظاہر ہوتا ہے۔ ایک اور بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری کی جارہی ہے وہاں پر دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ جو رہنما احتجاج کر رہے ہیں وہ اپنے علاقوں سے کنڈے ہٹوائیں۔

متعلقہ عنوان :