تربت میں ایف سی کے قافلے پر بم حملہ، 4ایف سی اہلکاروں سمیت 5افراد شہید ، 2زخمی

علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا،آئی ایس پی آر

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

تربت/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) تربت کے علاقے مندمیں ایف سی کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس میں 4ایف سی اہلکاروں سمیت 5افراد شہید اور 2زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ تربت کے علاقے مندمیں ایف سی کی گاڑی بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4اہلکاروں سمیت 5افراد شہید اور2زخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔ حادثے میں زخمیوں اور لاشوں کو ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔