حکومت مخالف نعرے لگانے والے اتھلیٹس رہائی کے بعد مبینہ طور پر اپنے گھروں میں واپس نہیں پہنچ سکے ‘ میڈیا رپورٹس

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)ریلوے اسٹیڈیم میں حکومت مخالف نعرے لگانے پرگرفتار اور بعد ازاںوزیر اعظم کے نوٹس لیے جانے پر رہا ہونے والے اتھلیٹس مبینہ طور پر اپنے گھروں میں واپس نہیں پہنچ سکے ،اہلخانہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ، ریلوے پولیس نے بھی لاعلمی کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ریلوے اسٹیڈیم میں انٹر ڈویژنل اتھلیکٹس چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے چار اتھلیٹس نے گو نواز گو کے نعرے لگائے تھے جنہیں ریلوے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا تھا ۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حکومت مخالف نعرے لگانے والے کراچی کے ایتھلیٹس مبینہ طو رپر تاحال گھر نہیں پہنچے جس کی وجہ سے اہل خانہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ ریلوے پولیس نے بھی معاملے سے لاعلمی کا اظہار کر رہی ہے ۔