پولیس نے فارم ہائوس پر منعقدہ ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر با اثرخاندانوں کے درجنوں لڑکیوں ‘ لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کردیا

شراب ،کوکین اور اسلحہ بھی برآمد ،ملزمان کی شناخت ہونے پر چھاپہ مارنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ہاتھ پیر پھول گئے واقعہ کا مدعہی غائب کرکے غریب محنت کش سائونڈ سسٹم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے خانہ پری کر دی گئی

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)پولیس کی بھاری نفری نے فارم ہائوس پر منعقدہ ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر با اثرخاندانوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں لڑکیوں اور لڑکوں کو گرفتار کر کے تھانے میں لاکر بند کردیا ،فارم ہائوس سے شراب ،کوکین اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت ہونے پر چھاپہ مارنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ہاتھ پیر پھول گئے ،واقعہ کا مدعہی غائب کرکے غریب محنت کش سائونڈ سسٹم مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے خانہ پری کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبری ہوئی کہ رائے ونڈ روڈ پر واقع عرفان پاشا فارم پر میوزیکل نائٹ منائی جارہی ہے جہاں غیر اخلاقی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس افسران نے بھاری نفری کے ہمراہ فارم ہائوس پر پہنچے تو درجنوں کی تعدادمیں لڑکیاں اور لڑکے مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت پائے گئے جنہیں گرفتار کر کے تھانہ سٹی رائے ونڈ میں بند کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ فارم ہائوس سے شراب ، کوکین اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملزمان کے کوائف لکھنے کے دوران ملزمان کے با اثر خاندانوں سے تعلق ثابت ہونے پر پولیس افسران اور اہلکاران کے پسینے چھوٹ گئے ۔ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں لڑکوں اور لڑکیوں میں سے کئی کا پنجاب حکومت میں اہم سرکاری عہدوں پر تعینات اعلیٰ افسران کی اولادیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس جب فیشن ایبل لڑکیوں کو فارم ہائوس سے سرکاری گاڑی میں گرفتار کرکے لائی تو راہگیر وں کی کثیر تعداد ان کو دیکھنے کیلئے تھانے پہنچ گئی بااثر لڑکیوں نے تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کو اپنا تعارف کرواتے ہوئے ڈانٹ بھی پلائی ۔ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے بعد حکام کی طرف سے پولیس کی سرزنش کی گئی اور انہیں فوری رہائی کے زبانی احکامات جاری کئے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی اہم شخصیات اپنی بیٹیوں اور بیٹوں کو باعزت بری کرانے کیلئے رائے ونڈ پہنچ گئے پولیس افسران نے اپنی اس خفت کو مٹانے اور میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے فارم ہائوس پر لگے ہوئے سائونڈ سسٹم مالک حبیب اللہ عرف شبر خاں ولد شاہ خضر خاں کے خلاف 6/Aپنجاب سائونڈ سسٹم کے خلاف مقدمہ نمبری 532/17درج کرلیا ۔میڈ یا کے نمائندے جب اے ایس پی اور ایس ایچ او رائے ونڈ سے فون پر رابطہ کرتے رہے تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :