پی ٹی آئی کا وزیر اعظم نواز شریف کے اشتہاری مہم کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

ہفتہ 22 اپریل 2017 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء):وزیر اعظم کی اشتہاری مہم کے خلاف پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرے گے۔

(جاری ہے)

جس میں سیکرٹری اطلاعات پریس انفارمیشن آفیسر کو نامزد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات وزیر اعظم کی اشتہاری مہم چلا رہی ہے ،۔ فواد چودھری نے کہا کہ کرپٹ وزیر اعظم کو بندہ نواز کہنا عدالت کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے وزیر اعظم کی اشتہاری مہم روکنے کی استدعا کریں گے۔