سندھ کابینہ نےرینجرزکو90روزکیلئےپولیس کےاختیارات دینےکی منظوری دیدی

اختیارات کےتحت سندھ رینجرز90روزتک ملزم کوتحویل میں رکھ سکتی ہے،رینجرزکو16اپریل2017ء سےخصوصی اختیارات دیےگئے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء): سندھ کابینہ نے رینجرزکوپولیس کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی،جس کے تحت سندھ رینجرزکے اختیارات میں 90روزکی توسیع کردی گئی ہے،اختیارات کے تحت سندھ رینجرز90روزتک ملزم کوتحویل میں رکھ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کااجلاس ہوا،جس میں سندھ رینجرزکومزیدمدت کیلئے اختیارات دینے کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔

سندھ کی صوبائی کابینہ کے سینئروزراء نے رینجرزاختیارات میں توسیع کی حمایت کردی ہے۔واضح رہے رینجرزکو16اپریل 2017ء سے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔اس موقعہ پراجلاس میں سندھ کابینہ نے پولیس کی استعدادکاربڑھانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں کراچی اور سندھ میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشتگردی کیخلاف رینجرز کی قربانیوں اور کاوشوں کااعتراف بھی کیاگیا رینجرز ناکہ بندی ،اسنیپ چیکنگ بھی کرسکے گی۔

متعلقہ عنوان :