جے آئی ٹی سے بھرپور تعاون ،تمام سوالات کے ثبوت فراہم کئے جائینگے‘ خواجہ محمد آصف

مسلم لیگ(ن) پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی کی سیاست سے ہرگز پریشان نہیں ‘ وفاقی وزیر دفاع

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عوام نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور معاملے کی تحقیقات کیلئے اس کے تمام سوالات کے ثبوت بھی فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پانامہ دستاویزات میں اپنے خلاف عائد کردہ بے بنیاد الزامات کی تحقیقات کے لئے تیار ہیںاور اس کے لئے بننے والی جے آئی ٹی سے تعاون کیا جائے گا۔

خواجہ محمد آصف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)نواز شریف کی قیادت میں 2018ء کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک میں احتجاج کی سیاست کررہے ہیں جو ان کے اپنے لئے نقصان دہ ہے، اسی طرح پیپلز پارٹی کی قیادت بھی مختلف معاملات پر مسلسل اپنا موقف تبدیل کررہی ہے تاہم مسلم لیگ(ن)دونوں سیاسی جماعتوںکی اس سیاست سے ہرگز پریشان نہیں ۔