عمران خان کا سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ بیٹھنے سے انکار، قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کر لی

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ بیٹنے سے انکار کرتے ہوئے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کر لی۔ عمران خان کے انکار کے بعد شاہ محمود قریشی کمیٹی کے رکن بن گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سردار ایاز صادق کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے سے معذرت کر لی۔

سپیکر ایاز صادق نے 34 رکنی کمیٹی میں عمران خان کو بھی شامل کیا تھا۔ عمران خان کے انکار کے بعد شاہ محمود قریشی کمیٹی کے رکن بن گئے۔ پارلیمانی کمیٹی میں 20 اراکین قومی اسمبلی اور 14 سینیٹرز شامل ہیں۔ …(رانا)